اسلامی ممالک کی مکہ پر مبینہ میزائل حملے کی کوشش کی مذمت

پیر 31 اکتوبر 2016 11:27

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اکتوبر۔2016ء)اسلامی ممالک کی جانب سے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے مکہ کی جانب مبینہ طور پر میزائل داغے جانے کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو مکہ کے قریب مار گرایا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب باغیوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے بجائے بحیرہ احمر کے کنارے آباد شہر جدہ کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ پہلی بار ہے جب یمن کے باغیوں نے اپنے اسلحے میں سے سب سے زیادہ دور مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔پاکستان، متحدہ عرب امارت، کویت اور سوڈان سمیت دنیا کے کئی مسلم ممالک اور مسلم اداروں نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :