ایرانی اسکالر کا امریکی اور اسرائیلی پرچم کی توہین سے انکار

بدھ 9 نومبر 2016 11:51

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9نومبر۔2016ء)ایران کے ایک ممتاز دانشور اور جامعہ تہران سے وابستہ سیاسیات کے استاد ڈاکٹر صادق زیبا کلام نے یونیورسٹی کے اندر سیڑھیوں کے زینوں پر بنائے گئے اسرائیلی اور امریکی پرچموں کی توہین سے انکار کرکے شدت پسندوں کی مخالفت مول لی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شدت پسند حلقوں کی طرف سے صدر حسن روحانی کے مقرب ڈاکٹر زیبا کلام کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں اسرائیل اور امریکا کا ایجنٹ تک قرار دیا جانے لگا ہے۔

ایرانی سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ڈاکٹر زیبا کلام کو یونیورسٹی کے اندر داخل ہونے کے بعد سیڑھیوں کے زینوں پربنے امریکااور اسرئیل کے پرچموں پر پاوٴں رکھنے کے بجائے پرچموں سے بچ کر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر زیبا کلا کے اس اقدام پرایران کے بنیاد پرست حلقوں کی طرف سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ شدت پسند ایرانی مذہبی رہ نما حمید رسائی نے پرچموں کی توہین نہ کرنے کو امریکا اور اسرائیل کا احترام کرنے کے مترادف قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :