جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ریفرنس بھجوانے والے ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہائیکورٹ نے درخواست پر چار ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے

منگل 29 نومبر 2016 11:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ریفرنس بھجوانے والے ارکان قومی اسمبلی کو فریق بنانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر چار ارکان قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما کے وکیل نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے اپنے خلاف ریفرنس پر کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے مگر اس درخواست میں ان ارکان اسمبلی کو فریق نہیں بنایا گیا جنہوں نے ریفرنس دائر کیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار جہانگیر ترین اپنے خلاف ریفرنس بھجوانے والے ارکان قومی اسمبلی کو درخواست میں فریق بنانا چاہتے ہیں اس لیے انہیں طلال چودھری اور مائزہ حمید سمیت4 رکن قومی اسمبلی کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد چاروں ارکان قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔