شنگھائی ایکٹرک پا ور کمپنی کو کے الیکٹر ک کاانتظام سنبھالے کی منظوری

منگل 6 دسمبر 2016 11:31

کر ا چی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء ) شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اسے کے الیکٹرک لمیٹڈ کا انتظام سنبھالنے کے لیے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) سے منظوری مل گئی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ابراج گروپ نے رواں برس اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کی ایک کمپنی ، کے ای ایس پاور، کا معاہدہ شنگھائی الیکٹرک سے ہوگیا ہے اور وہ کے الیکٹرک میں اپنے حصص کو فروخت کرے گی۔

ابراج گروپ کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز کا مالک ہے اور انتظامی کنٹرول بھی اس کے پاس ہی ہے جبکہ ڈیل مکمل ہونے کے بعد اس کی مالیت 1.77 ارب ڈالر ہوگی۔شنگھائی الیکٹرک چین کی سرکاری کمپنی پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کے زیر انتظام ہے اور یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں بھی شامل ہے جبکہ اس کی بنیادی ذمہ داری شنگھائی کی توانائی کی ضروریات کو پوری کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس مذکورہ کمپنی نے 35.23 ٹیرا واٹ گھنٹہ (ٹی ڈبلیو ایچ) بجلی پیدا کی تھی، ابراج گروپ نے 2009 میں کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالا تھا جب ادارہ کافی بحران کا شکار تھا۔دبئی میں قائم ابراج گروپ کا دعویٰ ہے کہ اس نے کے الیکٹرک کو ایشیا کی بہترین توانائی کمپنی کی صف میں لاکھڑا کیا اور کمپنی کی پیداواری استعداد میں ایک ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا۔

متعلقہ عنوان :