کسٹم حکام کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی

دبئی سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے ساڑھے 8کلو سونا برآمد

منگل 6 دسمبر 2016 11:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء) کسٹم حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر کے جوتوں سے ساڑھے 8کلو سونا برآمد کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کسٹم حکام نے پشاور کے باچہ خان ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور دبئی سے سونا پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی کسٹم حکام نے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی سونے کی بلیٹس برآمد کر لیں برآمد کئے گئے ساڑھے 8کلو سونے کی مالیت 13کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :