ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ٹی بی کے پھلاو میں ملوث ممالک میں پاکستان کا پہلا جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاو میں دوسرا نمبر آ گیا

پیر 16 اپریل 2018 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء):ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ٹی بی کے پھلاو میں ملوث ممالک میں پاکستان کا پہلا جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاو میں دوسرا نمبر آ گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے حالیہ رپورٹ میں کہاہے کہ صحت و تعلیم کے شعبے میں 2017 میں بھی صورت حال تشویش ناک رہی۔ دنیا بھر میں پاکستان تپ دق کی شرح میں سرفہرست جبکہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔ملک میں تھیلیسیمیا اور ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا، جبکہ پاکستان پولیو کی منتقلی کو مکمل روکنے میں بھی ناکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 55 لاکھ بالغ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔