پارک لین لندن فلیٹس کے اصل مالک کا نام سامنے آگیا

پیر 16 اپریل 2018 22:09

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء) پارک لین لندن فلیٹس کے اصل مالک کا نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں موجود شریف خاندان کے مشہور پارک لین فلیٹس کے اصل مالک کا نام سامنے آگیا ہے۔ برٹش لینڈ رجسٹری کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لندن کے پارک لین فلیٹس 1993 اور 1995 میں نیلسن اور نیسکول کو نام پر منتقل ہوئے۔

جبکہ لندن کے پارک لین فلیٹس کی بینی فیشل آنر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ہیں۔ پاناما پیپرز جاری کرنے والی موزیک فانسیکا نے بھی ان فلیٹس کی بینی فیشل آنر یعنی حقیقی مالک مریم نواز کو قرار دیا ہے۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1993 اور 1995 میں جب یہ فلیٹس نواز شریف کےبچوں کے نام پر منتقل کروائے گئے، تب وہ خود مختار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی تفصیلات مریم نواز اور نواز شریف کیلئے بے حد مشکلات پیدا کریں گی۔

جبکہ یہ تمام تفصیلات نیب عدالت میں بھی پیش کر دی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ مریم نواز ماضی میں دعوی کر چکی ہیں کہ ان کی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ تاہم اب برٹس لینڈ رجسٹری اور موزیک فانسیکا کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات میں کچھ اور ہی حقائق سامنے آئے ہیں۔