روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلے کنبے کی بنگلہ دیش سے وطن واپسی ،کارڈ اورخوراک فراہم

رخائن صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن درست ہے،حکومتی ترجمان کی ہٹ دھرمی

پیر 16 اپریل 2018 11:59

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء)میانمار نے کہاہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا کنبہ بنگلہ دیش سے ملک واپس آیا ہے جس کی باز آبادکاری کی گئی ہے تاہم اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمارحکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان ان کے باز آبادکاری والے کیمپ میں آیا ہے جسے شناختی کارڈ اور رسد پہنچائی گئی ۔اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ وہاں شروع ہونے والے بحران کے بعد کسی پہلے کنبے کی واپسی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وہ رخائن صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اپنے فوجی آپریشن میں حق بہ جانب ہے۔

متعلقہ عنوان :