فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی ،شاہ سلمان نے عرب لیگ اجلاس کا نام بیت المقدس سمٹ رکھ دیا

پیر 16 اپریل 2018 15:12

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 16 اپریل 2018ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے عرب لیگ سربراہ اجلاس کا نام تبدیل کرکے بیت المقدس سمٹ رکھ دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سمٹ کا نام تبدیل کرکے بیت المقدس سمٹ رکھ دیا ۔