نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس کا نام فائنل کر لیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء) نگران وزیر اعظم کے لئے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام فائنل ہونے کا امکان، دو اہم سیاسی جماعتوں نے گرین سگنل دیدیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصا ف نے اقتصادی امور کے ماہر عشرت حسین کا نام بھی ساتھ میں پیش کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہی تحریک انصاف کے اصل امیدوار برائے وزیر اعظم نگران حکومت ہیں، یہ وہ نام ہے جس پر میدان سیاست کی دو مزید اہم جماعتیں بھی متفق ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے اقتصادی امور پر ماہر معروف بینکارعشرت حسین کا نام بھی ساتھ میں پیش کیا ہے اور تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ عشرت حسین ہی دراصل پی ٹی آئی کے اصل سنجیدہ امیدوار ہیں۔ اس طرح ن لیگ پہلی فرصت میں عشرت حسین کے نام سے اختلاف کرے گی جبکہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کے نام پر سب کو اتفاق ہو جائے گا۔ جسٹس تصدق کا نام گزشتہ دو ماہ سے زیر بحث ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی جماعت نے ابھی تک اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :