نیشنل ٹیسٹنگ سروس کرپشن کا گڑھ بن چکا ، فی الفور پابندی عائد کی جائے ،پی اے سی نے حکومت سے سفارش کردی
این ٹی ایس مافیا ہے جس کے ہاتھ میں جوانوں کا مستقبل نہیں دے سکتے کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے اٹلی کے قومی دن کے نام پر لاکھوں روپے اڑادئیے ،سابق وی سی کامسیٹس یونیورسٹی کروڑوں کی کرپشن کرکے امریکہ بھاگ گیا کمیٹی کا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ریڈوارنٹ جاری کرکے واپس لانے کا حکم چاروں صوبوں میں نئی ٹیسٹنگ سروس قائم کرنے کی سفارش
منگل 17 اپریل 2018 20:16
(جاری ہے)
اجلاس میں محمود خان اچکزئی ‘ راجہ جاوید اخلاص‘ چوہدری پرویز الٰہی ‘ سردار غلام مصطفے شاہ ‘ شاہدہ اختر علی ‘ صاحبزادہ نزیر سلطان، اعظم سواتی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ این ٹی ایس حکام نے پیشکش کی ہے کہ این ٹی ایس معاملات کو کھولنے کی بجائے آپ کے طلباء کے ٹیسٹ پاس کروالیں اور مرضی کے نمبرات بھی حاصل کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی اور ادارہ سے کرپشن ختم کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ این ٹی ایس حکام اپنے مالی حسابات کا آڈٹ کرانے پر راضی بھی نہیں ہیں جس پر پی اے سی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ این ٹی ایس کا پورا ریکارڈ قبضہ میں لے لیں اور محکمانہ انکوائری شروع کریں تاکہ قوم کے بچوں کا مستقبل اس مافیا سے محفوظ بنا سکیں۔ این ٹی ایس وہ ادارہ ہے جو سرکاری ملازمت کے حصول کے درخواست گزاروں سے ٹیسٹ لیتا ہے تاہم اس ادارہ کا سابقہ سربراہ ہارون رشید خود جعلی ڈگری ہولڈر تھا اور کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے امریکہ بھاگ چکا ہے جس کے خلاف کرپشن مقدمات ایف آئی اے کے پاس زیر تفتیش ہیں۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ این ٹی ایس کی موجودہ انتظامیہ میں بھی کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں اور متعدد افسران کی ڈگریاں جعلی بھی ہوسکتی ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چاروں صوبوں کی علیحدہ علیحدہ ٹیسٹنگ اتھارٹیز بن چکی ہیں تاہم چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیٹی خود امیدواروں سے ٹیسٹ لیں جبکہ طلباء سے ٹیسٹ لینے کی ذمہ داری متعلقہ یونویرسٹیوںکی انتظامیہ کو دی جائے پی اے سی نے ڈی جی ․فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو حکم دیا کہ ہارون رشید کو امریکہ سے واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کریں تاکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جاسکے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ ہارون رشید ابتداء میں کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کا انچارج تھا بطور وزیر میں نے اس کو غیر اخلاقی حرکات پر ملازمت سے نکالا تاہم پھر اس نے این ٹی ایس کا سربراہ بن گیا اور قوم کے غریب بچوں کے مستقبل سے کھیل کر کروڑوں روپے لوٹ کر اب باہر ملک بھاگ گیا ہے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے ہائوس رینٹ کے نام پراپنے ملازمین کو غیر قانونی طور پر 37 کروڑ روپے جاری کئے تھے جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اردو یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے پلاٹ کی تعمیر کے نام رپ بھی 21 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی کر رکھی ہے کامسیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور انتظامیہ نے بھی طلباء سے ڈگری کے نام پر پچاس کروڑ روپے اضافہ وصول کر چکی ہے جس کی اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے پی اے سی نے ہدایت کی کہ سکالر شپ کے نام پر 36 طلباء کا بیرون ملک بھاگ جانے کی تحقیقات کی جائیں اور ان کے ضامنوں سے 14 کروڑ روپے کی ریکوری کی جائے متعلقہ حکام نے بتایا کہ تین سکالروں سے ریکوری کرلی گئی ہے باقی 33 سکالروں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں پی اے سی اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد انتطامیہ نے اپنے ملازمین کومیڈیکل الائونسز کے نامپر غیر قانونی طو رپر 16 کروڑ روپے ادا کئے تھے جس کو وزارت خزانہ سے ریگولرائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ اٹلی کے قومی دن پر کامسیٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے 11 لاکھ روپے غیر قانونی طو رپر خرچ کئے جبکہ پاک چائنہ بزنس فورم کے نام پر کامسیٹس انتظامیہ نے 8 کروڑ روپے سیمینار اور کانفرنسیں منعقد کرانے پر خرچ کئے ان اخراجات کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اس بھاری مالی بدعنوانی میں ایس ایم جنید اور ہارون رشید بڑے ملزم قرار دیئے گئے ہین اجلاس میں علامہ اقبال یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بھی ملازمین کو غیر قانونی طریقہ سے سات کروڑ ستر لاکھ ادائیگی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا اور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے ’۔ اجلاس میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کامسیٹس انتظامیہ نے 65 افراد کو کنسلٹنٹ بھرتی کیا گیا ہے جن پر سات کروڑ انیس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 17 اپریل 2018 کی مزید خبریں
-
نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہیں ‘ہائی کورٹ نے آرٹیکل 19 اور 68 کے تحت پیمرا کو کام کرنے کا حکم دیا-سپریم کورٹ
-
بھٹو کو پھانسی بے نظیر کو قتل اور مجھے جلا وطن کیا گیا ،کسی کو حکمرانی کا حق دینا عوام کا اختیار ہے ، نواز شریف
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے روک دیا
-
ایک جج بھی اگر شراب پیتا ہے اسے بھی گرفتار کرلو پولیس رات کو گشت نہیں گشتیوں کے ساتھ چلتی ہے
-
پاکستان کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار کرنا عالمی سازش کا حصہ ہے، ہم آئین،
-
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
-
پیراگون سٹی اور خواجہ سعد رفیق کے مابین 37کینال زمین خرید و فروخت کرنے کا معاہدہ منظر عام پر آگیا ،
-
احتساب عدالت نے محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی
-
محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کروانے کیلئے خطرناک منصوبہ بنا لیا
-
وزیراعلی پنجاب سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
-
پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم پاکستان مسلم لیگ میں شامل، سب مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر آئیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
-
پی ایس پی کا20اپریل کو کے الیکٹرک کے گھیرائوکااعلان
-
آئین، پارلیمنٹ اور ووٹ کے تقدس کیلئے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، پہلے بھی ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے ملک دولخت ہوا،
-
اذان نہیں واٹس ایپ کا استعمال کریں، افریقی ملک کاانوکھا حکم
-
نواز شریف قومی اداروں کے خلاف چڑھائی کر رہے ہیں اس کا خمیازہ جلد بھگتیں گے ،شیخ رشید
-
پا کستان کو پناہ گزینوں کے حوالہ سے سب سے بڑا ملک قرار دیدیا گیا
-
پاکستان چین کے ساتھ فلم، میڈیا، ثقافت اور ورثہ کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، چینی صدر
-
صدر مملکت ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کی وفاق کے زیر انتظام علاقوں تک توسیع کے بل 2018 کی منظوری دے دی
-
امریکی جوہری عزائم سے روایتی و غیر ایٹمی ریاستوں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوا،
-
معروف اینکر اقرار الحسن کی دوسری شادی کا معاملہ،شاہد آفریدی بھی میدان میں آ گئے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس خارج کرنے کے لئے دائر درخواست خارج کر دی
-
نواز شریف اور مریم نواز (کل) لندن روانہ ہوں گے
-
کاروبار کرنا ہمارا بھی حق ہے ،محنت کی کمائی سے پیراگون سٹی میں زمین خریدی ، گوشواورں میں بھی ظاہر کی ‘ خواجہ سعد رفیق
-
منگھوپیر میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،2 زخمی
-
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی
-
لگژری گاڑیوں کا کیس ،ْریکارڈ مانگنے پر گاڑیاں تہہ خانے میں چھپادیں ،ْچیف جسٹس ثاقب نثار
-
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے لڑاکا طیاروں نے پاکستان کی سرحد کے قریب مشقوں کے دوران گزشتہ 72 گھنٹوں میں 5 ہزار پروازیں
-
پنجاب کو3 صوبوں میں تقسیم کرنے سے متعلق ریفرنڈم کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس کا نام فائنل کر لیا گیا
-
نیشنل ٹیسٹنگ سروس کرپشن کا گڑھ بن چکا ، فی الفور پابندی عائد کی جائے ،پی اے سی نے حکومت سے سفارش کردی
-
سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں شریف خاندان کی وکالت کرنے والے سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کا لائسنس معطل کردیا
-
لاہور ، حمزہ شہباز کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر جانیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنمائوں کے کام نہ کرنے کا حکم
-
مشیل اوبامہ فنڈز کے 9 ارب روپے میں کرپشن پر طارق فضل چوہدری کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں
-
ساجد اسحاق سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید ،ْپارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
نیب لاہور نے شریف خاندان کے ملکیتی شریف میڈیکل سٹی سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا
-
سکھ یاتریوں نے بھارتی سفارتکاروں کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں آنے سے روک دیا
-
مبینہ زہرخوانی سے مناواں میں تین بچوں کی ہلاکت کی تحقیات میں پیش رفت
-
نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کی وجہ کے الیکٹرک کا بجلی گھر تیل پر نہ ہونا قرار دیدیا
-
سندھ حکومت کے پاس بجٹ موجود ہے اگر چاہے تو ابھی ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھ سکتی ہے،سردار احمد
-
فیس بک کی فیشل ریکگنیشن کے خلاف مقدمہ کیا جا سکتا ہے، امریکی عدالت
-
متحدہ عرب امارات میں تعزیتی تقاریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رُحجان دن بدن پروان چڑھ رہا ہے
-
ترک صدر نے ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے زبردست اور متبادل حل پیش کردیا
-
عرب اجلاس میں غیر حاضری کی ذمہ داری حکمراں حمد خاندان پر عائد
-
ایران کو بہت بڑا دھچکا، سب سے قریبی دوست ملک نے ساتھ چھوڑ کر سعودی عرب سے ہاتھ ملا لیا
-
کافی ساز کمپنی اسٹاربکس کے متعصبانہ اقدام کے خلاف امریکی شہر فلاڈلفیا میں احتجاج
-
مسلح بچی اور خمینی کی تصویرزیر گردش ، ایرانیوں نے اپنا دشمن پہچان لیا
-
متحدہ عرب امارات میں 1 سال کیلئے مفت فلمیں دیکھیں
-
نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا
-
حکومت نے 250 سے زائد جعلی اور کرپٹ ججز کو گھر بھیج دیا
-
امریکا کی جانب سے شام پر مزید میزائل حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.