اذان نہیں واٹس ایپ کا استعمال کریں، افریقی ملک کاانوکھا حکم

منگل 17 اپریل 2018 23:20

گھانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء):گھانا میں حکومت کی مسلم دشمنی نے تمام حدیں پار کر لیں، حکومت کا مسلم کمیونٹی کو اذان کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال سے روکنے کا حکم ،حکومت کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو بلانے کے لیے واٹس ایپ استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھانا میں حکومت کی مسلم دشمنی نے تمام حدیں پار کر لیں، حکومت کا مسلم کمیونٹی کو اذان کے لیے لاوڈ سپیکر کے استعمال سے روکنے کا حکم ،حکومت کا کہنا ہے کہ نمازیوں کو بلانے کے لیے واٹس ایپ استعمال کیا جائے۔

گھانا حکومت کا کہنا ہے کہ چرچ اور مساجد میں استعمال ہونے والے لاوڈ سپیکر کے باعث شور کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔گھانا کی وزارت ماحولیات کا کہنا تھا کہ اما م مسجد کو چاہیے کہ وہ اذان اور لاوڈ سپیکر کی بجائے واٹس ایپ میسجز کا استعمال کرے۔اس پر گھانا کی مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مسلم عمائدین کا کہنا ہے کہ معاشی مسائل کے باعث واٹس ایپ کا استعمال ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہے۔