متحدہ عرب امارات میں 1 سال کیلئے مفت فلمیں دیکھیں

منگل 17 اپریل 2018 14:06

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 17 اپریل 2018ء) اگر آپ فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں اور متحدہ عرب امارات تھیٹروں میں باقاعدگی سے فلم دیکھنے جاتے ہیں، تو آپ ایک سال تک مفت فلمیں دیکھ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ووکس سنیما، جو متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں سنیما چلا رہے ہیں، ایک خوش قسمت انسان کو ایک سال کے لیے مفت فلمیں دیکھنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لیے ایک قرعہ اندازی کا انقعاد کر رہے ہیں ، جس میں جیتنے والے شخص کو ووکس سینماء آئندہ ایک سال کے لیے مفت فلمیں دیکھنے کی پیش کش کرئے گا۔

ٹکٹوں کو جیتنے میں دلچسپی رکھنے والے امارات کے رہائشیوں کو ووکس کا 104,000 کا بونس جیتنے کے لیے اگلی آنے والی ہالی ووڈ "Avengers: Infinity War" کی بکنگ ایڈوانس میں کرانی ہو گی اور جیتنے والے کو آئندہ ایک سال کے لیے ہفتے میں دو فلمیں مفت دیکھنے کو موقعہ ملے سکے گا۔ ووکس فی الحال سٹی سینٹر شاپنگ مالز، سینیپلکس گرینڈ حیات، برجومان سینٹر اور الحمرا مال میں سنیما چلا رہا ہے ۔فی الحال متحدہ عرب امارات میں ووکس  14 مقامات پر موجود ہے.

متعلقہ عنوان :