پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے اراضی احد چیمہ کا خاندان خرید رہا تھا ،

ادائیگی سوسائٹی انتظامیہ کر رہی تھی ،ڈی جی نیب نیب پنجاب میجر (ر)شہزاد سلیم

بدھ 18 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر)شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا پیرا گون سٹی سے گہرا تعلق ہے احد چیمہ سرکاری امور انجام دے رہے تھے جبکہ ان کے اہل خانہ فائدہ اٹھا رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے اراضی احد چیمہ کا خاندان خرید رہا تھا جبکہ ادائیگی پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کر رہی تھی گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ایک قابل احترام سیاسی شخصیت ہیں نیب نے خواجہ سعد رفیق کی کوئی دستاویزات لیک نہیں کیں ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب اپنی تحقیقات سے سچ سامنے لاکر رہے گا نیب چہر دیکھے بغیر ایمانداری سے کام کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے عوام کی کثیر تعداد کا یہی کہنا ہے کہ ملک میں احتساب کیا جائے ۔