متحدہ عرب امارات کا ہنگامی ایکشن، ایرانی طیارہ تحویل میں لے لیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:36

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء)اماراتی افواج نے یمن میں دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں اماراتی افواج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہاگیا کہ یمن میں اماراتی افواج نے ایرانی ساختہ طیارہ قاصف 1روکا ہے جو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جارہاتھا۔ امارات کے راڈار میں طیارے کا انکشاف ہوا تو فوری طور پر طیارے پر قابو پالیا گیا۔طیارہ یمن کی دستوری حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقہ کے قریب تھا اور مسلح ملیشیا کو دھماکہ خیز مواد پہنچا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :