دبئی جانے کی خواہش رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

اتوار جنوری 10:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جنوری۔2016ء ) فضائی سفر زمینی یا بحری سفر کی نسبت خاصا مہنگا ہوتاہے لیکن اب حکومت نے فضائی سفر کی نسبت خاصاسستا سفرفیری سروس شروع کرنے کاا علان کردیا، جس سے ایران اور دبئی جانے کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔

(جاری ہے)

زرایع کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مایئکل کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ زائرین کو ایران جانے کے لیے سستے اور محفوظ سفر کے لیے اس سروس کا آغاز کیا جائے۔حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اس سروس کا کرایہ زیارت کے لیے ایران جانے والے زائرین کے لیے بس سے زیادہ لیکن ہوائی جہاز سے نصف ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کردہ سستی اور محفوظ اس سروس سے ایران اور دبئی کیلئے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔

Your Thoughts and Comments