ْاوپن یونیورسٹی دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ کوکتب ارسال کرچکی ہی،ْ ترسیل کا عمل جاری ہے

جون کے دوسرے ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی کتابوں کی ترسیل کا عمل شروع کیا جائے گا

منگل 22 مئی 2018 12:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل طلبہ و طالبات کو کتابوں اور درسی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے ،ْ اب تک 2۔لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں ،ْ میٹرک پروگرام کے 80۔ہزار طلبہ کو ،ْ ایف اے کے ایک لاکھ پانچ ہزار اور بی اے پروگرام کے 74۔

ہزار طلبہ کو کتابیں ارسال کی جاچکی ہیں۔ شعبہ مینلگ کے انچارج کے مطابق سمسٹر بہار2018ء میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں اور ترسیل کتب کا کام بروقت مکمل کرنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقررہ شیڈول کے اندر ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ترسیل کتب نے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو کتابوں کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ جون کے دوسرے ہفتے سے پوسٹ گریجویٹ اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز کی کتابوں کی ترسیل کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیںکتابوں کی ترسیل کے مراحل کی معلومات کے لئے "کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام" بھی شروع کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں یونیورسٹی نے ایک نئی ویب سائٹ mailing.aiou.edu.pk بھی متعارف کرادی ہے۔داخلوں کے امیدوار اس نئی ویب سائٹ کے ذریعہ آسانی سے میل بکس میں اپنا رول نمبر یا داخلہ فیس کا چالان نمبر درج کرکے یونیورسٹی کی جانب سے انہیں ارسال کی جانے والی درسی کتابوں کے ترسیلی مراحل کے بارے میں تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں۔

درسی کتابوں کی ترسیل میںتاخیر کی صورت میں طلبہ کو نزدیک ترین ڈاکخانے سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر 051-111-112-468 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں طلبہ ای میل ایڈریس [email protected]پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد