پی پی ایل کا نسٹ اور حبیب یونی ورسٹی کے لئے تعاون

منگل 12 جون 2018 16:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے مستحق اور خواہشمند نوجوانوںکو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے صف اوّل کی جامعات نیشنل یونی ورسٹی برائے سائنسز اورٹیکنالوجی(این یوایس ٹی )، اسلام آباد اور حبیب یونی ورسٹی ، کراچی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔پی پی ایل کے ایم ڈی و سی ای او سیدو امق بخاری نے 16.8 ملین روپے عطیئے کی مالیت کا چیک مشترکہ طور پراین یوایس ٹی کے پرو ریکٹراکیڈمکس ائیر وائس مارشل ڈاکٹر آصف رضا اور جنرل مینجر، یونی ورسٹی ایڈوانس منٹ آفس، این یوایس ٹی ماریہ قادری کو 11 جون کو اورحبیب یونی ورسٹی فائونڈیشن(ایچ یو ایف) کے سی ای او پرویز غیاث اور ایچ یو ایف کے سی ایف او فیروز کاوس جی کو5 ملین روپے کا چیک 12 جون کوپی پی ایل ہیڈ آفس میں دونوں اداروں کے نمائندوں اور کمپنی کے اعلی عہدے داروں کی موجودگی میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

نسٹ کے لئے کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین روپے کا عطیہ تقریباً320 طلبا کی تربیت پر ہونے والے اخراجات کا احاطہ کرے گا ، جن میں بلوچستان اوروفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں دونوں سے 160 طلبا شامل ہوں گے۔ان طلبا کانسٹ ۔پی پی ایل باہمی آئوٹ ریچ پروگرام کے تحت انتخاب کرکے ایک رہائشی پروگرام کے ذریعے ان کی نسٹ میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کرائی جائے گی۔

پی پی ایل کاحبیب یونی ورسٹی کو 5 ملین روپے کا عطیہ ٹیلنٹ آئوٹ ریچ اور سپورٹ پروگرام کے تحت 5 مستحق طلبا کو ایک سال تک تعلیمی اخراجات کے لئے وظائف کی مد میں معاونت فراہم کرے گاجس کے تحت اہلیت کے حامل طلبا حبیب یونی ورسٹی میں داخلے کے لئے ٹیسٹ کی تیاری کی تربیت حاصل کریں گے۔ منتخب ہو جانے والے مستحق طلبا کی ٹیوشن فیس اور دیگر تعلیمی اخراجات اداکئے جائیں گے ۔

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وامق بخاری نے کہا" پی پی ایل پسماندہ آبادیوں، کے لئے معیاری تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کے لئے مواقع پیدا کرنے کے عہد پر کاربند ہے۔ خصوصاً پیشہ وارانہ سطح پر نوجوانوں کے لئے تاکہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا معیار زندگی بلند کرنے کے قابل ہو سکیں-"۔نسٹ کا قیام 1991 میں ایک نمایاں تحقیقی یونی ورسٹی کی حیثیت سے عمل میں آیا جو سائنس اور سماجی سائنسز دونوںمیں گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اورپی ایچ ڈی تک تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

2014 میں قائم ہونے والی حبیب یونی ورسٹی، ایک غیر ۔منافع بخش ادارہ ہے جو عقلی شعور کی حوصلہ افزائی کرنے والے بین المضامین نصاب کے ذریعے باشعور اور بلند حوصلہ گریجویٹس پیدا کرنے کے لئے لبر ل آرٹس اور سائنسز میں انڈر۔گریجویٹ پروگرام منعقد کرتاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے