صدر اسلامی یونیورسٹی سے صومالیہ کی سفیر کی ملاقات، تعلیمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 12 فروری 2019 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے پاکستان میں صومالیہ کی سفیر خدیجہ محمود المخزومی نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعلیم کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خدیجہ محمود المخزومی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی ایک ایسا عظیم ادارہ ہے جو کہ صومالیہ سمیت عالم اسلام کے نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی جدید و قدیم علوم کی تعلیم دینے والا ایک بہترین ادارہ ہے اور صومالیہ کے کئی طلبہ و طالبات جامعہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ صومالیہ سے ہر سال طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد اسلامی یونیورسٹی کے داخلہ کے عمل میں حصہ لیتی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صومالیہ سمیت جملہ اسلامی ممالک کے طلبہ وطالبات کو بہتر ین سہولیا ت اور اعلیٰ تعلیمی ماحول فراہم کرنا اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی یونیورسٹی صومالیہ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعلیمی تعاون کے فروغ کیلئے پیش پیش رہے گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

مانسہرہ میں ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ،ریلیف کا مطالبہ

زرعی یونیورسٹی پشاور  کے زیرِ اہتمام   دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرِ اہتمام دوسری3روزہ بین الاقوامی کانفرنس

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کے زیراہتمام جے ایم سی کالجز کی پہلی ریسرچ کانفرنس، ایبٹ آباد کے مختلف کالجز ..

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی