اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ہونے کی حیثیت سے وہ ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے،

ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا مثبت کردار بہت اہم ہے جو بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے محرک ثابت ہو سکتے ہیں، تعلیمی نظام میں عصری رجحانات قومی تعمیر و ترقی میں اہم ہوتے ہیں، جدید تعلیم قوم کو ترقی پسند اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے میں معاون ہو گی، ترقی یافتہ اقوام نے مضبوط اداروں کے قیام اور انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب

بدھ 3 جولائی 2019 18:49

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ہونے کی حیثیت سے وہ ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے،
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ہونے کی حیثیت سے وہ ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے، ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا مثبت کردار بہت اہم ہے جو بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات یہاں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 9 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ چانسلر بھی ہیں۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل طالب علموں، فیکلٹی کے ارکان اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانووکیشن کا انعقاد نوجوان گریجوایٹس کی زندگی میں ایک اہم سنگ میل ہوتا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہتر مستقبل کے لئے تبدیلی کے محرک ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر نے ملک میں تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں عصری رجحانات قومی تعمیر و ترقی میں اہم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم قوم کو ترقی پسند اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے میں معاون ہو گی، بصورت دیگر بحیثیت قوم ہم باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترقی یافتہ اقوام نے مضبوط اداروں کے قیام اور انہیں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ فارغ التحصیل ہونے والے طالب علموں کو ان کے متعلقہ شعبوں میں روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ تاہم طالب علموں کو معاشرے کے مسائل کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے میں معاون ہونا چاہیے۔ طالب علموں کو اس شعبے میں تعلیم حاصل کرنی چاہیے جو اقتصادی مواقع کے حصول کے ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل کے حل میں مددگار ہو۔ صدر نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کاوشوں کی تعریف کی، یونیورسٹی نے علاقے میں ماحولیاتی سیاحت اور کان کنی کے شعبے میں نیوٹیک کے ساتھ اشتراک کار بھی کیا ہے، اس وقت نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کے لئے تین کیمپس فعال ہیں۔

تقریب میں طالب علموں، ان کے والدین، فیکلٹی ارکان اور عملے سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی

کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار

کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار

یونیورسٹی آف ہری پور کی ادبی تنظیم کی قتیل شفائی کے فرزند سے ملاقات

یونیورسٹی آف ہری پور کی ادبی تنظیم کی قتیل شفائی کے فرزند سے ملاقات

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود