کے ایم یو پشاور نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات2019 کے نتائج کااعلان کردیا

منگل 24 دسمبر 2019 17:26

پشاور۔24دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2019ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور (کے ایم یو) نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کااعلان کردیا ۔مذکورہ امتحان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے 14 میڈیکل کالجوں کے کل1529طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں1123نے کامیابی حاصل کی۔ امتحان کامجموعی نتیجہ 73فیصد رہا۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کی طالبہ فر ح گل نی839نمبرلے کر پہلی، اسی کالج کے محمد تابش اکرا م نے 823نمبر لیکر دوسری اور جنا ح میڈ یکل کا لج کے شا کر الله نے 817نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل 2019کے مذکورہ سالانہ امتحان میں خیبر میڈیکل کالج پشاور کا مجموعی نتیجہ 90فیصد، باچا خان میڈیکل کالج مردان80 فیصد،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا 78فیصد، خیبر گرلز میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا93فیصد، سیدو میڈیکل کالج سوات کا93فیصد،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کا74فیصد، بنوں میڈیکل کالج بنوں کا73فیصد،رحمان میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا86فیصد،وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا50فیصد، گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کا78فیصد،پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آبادپشاور کا60فیصد،جناح میڈیکل کالج پشاور کا30فیصد جبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آبادکانتیجہ29فیصداور الرازی میڈیکل کالج پشاور کا نتیجہ صرف صفر فیصد رہا۔

(جاری ہے)

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء وطالبات بالخصوص پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میںبھی اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے اورآنے والے امتحانات میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کے ایم یو کے شعبہ امتحانات کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ شعبہ شفافیت،میرٹ اور نتائج کی بروقت تیاری کی اپنی ساکھ کو نہ صرف اسی طرح برقرار رکھے گا بلکہ اس کو مذید بہتر بنانے کے لیئے بھی تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام  کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..