پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے 31مئی تک بند رہیں گے: نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 اپریل 2020 20:28

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2020ء) پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے 31مئی تک بند رہیں گے۔ وزارتِ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ''تمام سرکاری و نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے 31مئی تک بند رہیں گے''۔

البتہ پنجا ب کے نجی اسکولوں نے فیسوں میں 50 فیصد کمی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسی جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی سے ایک چینل لے لیا، آن لائن کلاسز کا جلد آغاز کرنے لگے ہیں، یونیورسٹیسز طلباء اورسکولوں کے بچوں کو مضامین پڑھائے جائیں گے، ٹی وی پرسندھی زبان، انگریزی، اردو اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن تعلیم وتدریس کیلئے پی ٹی وی سے ایک چینل لے لیا،آن لائن کلاسز کا جلد آغاز کرنے لگے ہیں،ی ونیورسٹیسز کی جانب سے بھی آن لائن تعلیم شروع کریں گے۔ مختلف اوقات میں ٹی وی پر بچوں کیلئے مضامین پڑھائے جائیں گے۔ مقصد یہی ہے کہ گھرپر بیٹھے بچوں کو تعلیم دی جائے۔ سندھی طالبعلموں کیلئے سندھی زبان میں کورسزشروع کریں گے۔

کوشش کریں گے کہ ٹی وی پر انگریزی، اردو اور اسلامیات کے مضامین پڑھائے جائیں۔کیونکہ ان مضامین کا سلیبس تقریباً تمام صوبوں کا ایک جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔ صوبے خودمختار ہیں ، آن لائن تعلیم کیلئے صوبائی وزراء کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے حکومت کی مشاورت سے کریں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ دنیا کے 190ممالک میں بیماری پھیلی ہوئی ہے ، یہ سارے تفتان سے نہیں گئے۔ حکومت کو کورونا کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ اللہ پاک کا شکر ہے کہ ابھی پاکستان میں کم کیسز ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی طلباء نے ٹام ٹرافی جیت لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ’انشورنس اور تکافل‘ پر تقریب کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

پنجاب یونیورسٹی کے احتجاجی ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال دوسرے روزبھی جاری رہی

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام انشورنس اور تکافل پر تقریب (کل)ہوگی

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

فوڈ اتھارٹی حکام  کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

فوڈ اتھارٹی حکام کا بلوچستان یونیورسٹی کی کینٹین کا معائنہ، صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ عائد

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا ..