اضافی فیسں وصولی کیس، نجی سکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

پیر 15 جون 2020 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں سے اضافی فیسں وصولی پر نجی سکولوں ایل جی ایس اور بیکن ہائوس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب ، کمشنر لاہور سے آج بروز منگل جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ندا اسلم، الطاف احمد سمیت دیگر طلباء کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت پر درخواستگزاروں کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پرائیویٹ سکول مالکان نے طلباء کو 8 فیصد اضافی فیس کے وائوچر جاری کئے ہیں،جبکہ سپریم کورٹ نے 5 فیصداضافے کی اجازت دی تھی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سکول مالکان نے فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں آن لائن کلاسز کیلئے پورٹل بند کرنیکا کہا ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ نوٹس میں اضافی فیس کی عدم ادائیگی کی صورت میں اگلی کلاسز میں ترقی نہ دینے کی بھی تنبیہ کی گئی ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریگولیٹری اتھارٹی بھی پرائیویٹ سکولوں کو طلباء سے 5 فیصد اضافی فیس وصولی کے نوٹس جاری کر چکی ہے، پرائیویٹ سکول مالکان من مرضی کے تحت طلباء کو 8 فیصد اضافی فیس جمع کروانے کے نوٹس بھجوا رہے ہیں، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر سیکرٹری سکولز اور سکول مالکان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا مختلف شعبہ جات میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تیسری تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

یونیورسٹی آف تربت کےشعبہ انگریزی کے بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا  کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا کانووکیشن 29مئی کو منعقد ہوگا

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

لاہوربورڈ کی شہر بھر میں قائم 54 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے الحاق میں توسیع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع

شاہ  عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں ہیٹ سٹروک کیمپ کا انعقاد ، پانچ ہزار لوگ مستفید ہوئے

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

وومن انڈسٹریل ہوم زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے زیر اہتمام دو روزہ فن خطاطی ورکشاپ کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا معذوری و نفسیاتی بہبود کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد