کورونا سے مالی بحران پرائیویٹ اسکول دیوالیہ ہوناشروع ہوگئے

والدین اسکولوں کی فیس جمع نہیں کروارہے، بلڈنگز کرایہ پر ہیں ، 15 اسکولز بند ہوگئے ْاساتذہ کی ماہانہ تنخواہوں کے لاکھوں میں اخراجات ہیں، اسکول کی بندش پر مجبور ہیں، مالکان

پیر 15 جون 2020 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) کورونا وائرس کے باعث مالی بحران پرائیویٹ اسکول بند ہونا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پرائیویٹ اسکولز 20 فروری سے بند ہیں۔ 3 ماہ سے زائد عرصے سے اسکول بند ہونے کے باعث والدین بچوں کی اسکول فیس جمع نہیں کروارہے ہیں جس کے باعث اسکول مالکان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

اکثر اسکولوں کی عمارتیں کرایہ پر ہیں۔ کسی کا کرایہ ماہانہ 50 ہزار، کسی علاقے میں ایک سے 2 اور 3 لاکھ جبکہ کے ڈی اے چورنگی بلاک اے نارتھ ناظم آباد میں قائم پرائیویٹ اسکولوں کی عمارتوں کا کرایہ ماہانہ 30 سے 40 لاکھ روپے تک ہے۔ اسکولوں کے بھاری کرایوں اور اساتذہ کے ماہانہ تنخواہوں کے لاکھوں روپے کے ماہانہ اخراجات کے باعث پرائیویٹ اسکول مالکان دیوالیہ ہوگئے ہیں اور کراچی کے 15 سے زائد اسکول بند ہوگئے ہیں اور رواں ماہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ 90 سے زائد مزید اسکول بند ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آن لائن کلاسز کی اجازت دی ہے۔ متوسط طبقے کے افراد کمپیوٹر، انٹرنیٹ کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں اور آن لائن کلاسز میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ صرف اسکولوں میں 20 سے 30 فیصد فیس جمع کروائی جارہی ہے۔ 3 ماہ سے کرائسز میں ہیں۔ حکومت تاجروں کی طرح اسکولوں کیلئے بھی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرے ورنہ پرائیویٹ اسکولز کا سسٹم تباہ ہوجائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات  کا دورہ

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی شعبہ پلانٹ پتھالوجی کے زیر اہتمام سیمینار

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے دو معزز فیکلٹی ممبران کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس

گورنمنٹ  کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا   پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء وطالبات کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے تمام کیمپسزمیں یوم تکبیرمنایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) میں 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے تاریخی دن منایا گیا

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال  سمسٹر بہار  میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے   طلبہ ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےرواں سال سمسٹر بہار میں داخل ہونے والے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے طلبہ ..

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ بنوریہ عالمیہ آن لائن اجتماعی قربانی کا اہتمام

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے ڈوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مڈل ٹیک پروگرام کے امتحانات 8جون سے شروع ہوں گے، ترجمان

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے

انٹر پارٹ ٹو انگریزی کا پرچہ،اصل امیدواروں کی جگہ پیپر حل کرتے2 جعلی امیدوار پکڑے گئے