جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کے نئے بیچ کے لیے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد

جمعہ 16 جولائی 2021 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز ان پبلک ہیلتھ کے نئے بیچ کے لیے بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لیے کوئٹہ سرینا ہوٹل میں انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ٹیسٹ میں33 امیدواروں نے شرکت کی۔جے ایس ایم یو کے ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ نے بتایا کہ یہ قدم جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کا حصہ ہے۔

اس پروجیکٹ میں مالی تعاون یو ایس ایڈ کی پارٹنر تنظیم جان سنو انکارپوریٹڈ جے ایس آئی نے کیا ہے جو دنیا بھر میں شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر تی ہے۔ پروفیسر لبنیٰ بیگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پی ایچ-جے ایس ایم یو جدید ترین طبی تعلیم کے نصاب کے مطابق صحت عامہ کے ماہرین کو تربیت دے کر ملک میں صحت اور ترقی کے چیلنجوں کے پائیدار حل پیدا کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ناصر علی بگٹی ٹیسٹ اور انٹرویو کی نگرانی کے لئے خود موجود تھے اور انہوں نے بلوچستان ہیلتھ سسٹم کے مختلف امور کو اجاگر کرتے ہوئے جے ایس ایم یو کی کاوشوں کو سراہا۔پرو وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر شاہد رسول نے اس اقدام کو پاکستان میں صحت کے شعبے اور صحت کی تعلیم کی بہتری کے لئے جے ایس ایم یو کی مستقل کوششوں کا تسلسل قرار دیا۔

'یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ جے ایس ایم یو کی صوبہ سندھ میں کی جانے والی کوششوں کو ملک کے دیگر حصوں تک بڑھایا جارہا ہے۔'پروفیسر شاہد رسول نے کہا۔جے ایس ایم یو ٹیسٹ اور انٹرویوٹیم میں نوشابہ خاتون ، ڈاکٹر زعیمہ احمر اور ڈاکٹر گریش مہیشوری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد اور علی کاشان شامل تھے۔ جے ایس آئی ، یو ایس ایڈ کی نمائندگی ڈاکٹر بابر تسنیم شیخ ، عدنان ، اور ڈاکٹر بابر انصاری نے کی

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا کے طلبہ اور طالبات کا پاکستان ٹیلی ویژن کراچی مرکز کا دورہ

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24  انٹر یونیورسٹی مقابلوں  کا انعقاد

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی‘ پروفیسرڈاکٹرخالد محمود

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اورسمارٹ زراعت کا قیام

نشتر میڈیکل یونیورسٹی  ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں بلڈ کیمپ کا انعقاد

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

شام کے اعلیٰ تعلیمی وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کیلئے پاک چائنا مشترکہ لیب قائم

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان چائنا جوائنٹ لیب برائے مصنوعی ذہانت اور سمارٹ زراعت کا قیام عمل ..

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..

وفاقی اٴْردو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اکتالیسواں (41) اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ..