امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی گئی ،ملزمان نے موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی

چیئرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 17 جولائی 2021 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ نو میں ملزمان نے امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے حل شدہ پرچے چھین کر آگ لگادی ، سپر نٹنڈنٹ حل شدہ پرچے واپس بنک جمع کروانے جارہا تھا کہ ملزمان پرچے چھین کر آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، سپرنٹنڈنٹ کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ محمد عامر لاہور بورڈ کے سیکنڈ ایئر کے اسلامیات کے پرچہ کی جوابی کاپیاں بنک میں جمع کرانے کے لئے جارہا تھاکہ موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ سے جوابی کاپیاں چھین کر جلانے کے بعد سپرنٹنڈنٹ محمد عامر کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔

بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے سپرنٹنڈنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ نے متعلقہ تھانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے،کاہنہ کے امتحانی مرکز میں 50 امیدواران کا پرچہ تھا جن میں سے 48 امیدواران نے پرچہ دیا تھا، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر نے حل شدہ پیپرز جلائے جانے کا نوٹس لیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں، چیئرمین بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور دیگر متعلقہ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے چیئرمین لاہور بورڈ کو واقعہ کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام  9 مئی کے  حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے حوالے سےمذمتی سیمینار کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور   کنٹرولر امتحانات  کا  مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

سندھ زرعی یونیورسٹی  میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

بیرون ملک تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرنا دلچسپ تجربہ ہے،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

گوادر یونیورسٹی کے زیر اہتمام 9 مئی کے واقعہ پر مذمتی سیمینار کا انعقاد

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

نجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں مستقبل کے حوا لے سے فلوریکلچرل

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی، لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کا 68 واں اجلاس

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی

پنجاب یونیورسٹی لٹریری سوسائٹی نے فیض احمد فیض مقابلوں میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر لی