خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں جنوبی کوریا کے تعاون سے روا یتی کھانوں میں جدت لانے کے مقابلے کا انعقاد

جمعہ 10 مئی 2024 16:57

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کی جانب سے روایتی کھانوں میں جدت لانے کے حوالے سے ایک مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں روہی تھالی ، گندم کے آٹے سے بنے بیکڈ سموسے، چقندر کی کیچپ ، پراٹھے کی کھیر اور صحت مند اجزائے ترکیبی سے بنے پزا سمیت 50 انواع و اقسام کے کھانوں کے سٹالز سجائے گئے۔

ان مقابلوں کا انعقاد جنوبی کوریا کے تعاون سے کیا گیا تھا ۔ مقابلوں کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر کے ہمراہ مل کر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کی یہ روایات رہی ہیں کہ اس نے نہ صرف انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائی ہیں بلکہ دیگر شعبہ جات بھی جدت ، اختراع اور ایجادات کے حوالے سے قابل قدر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا صحت مند جسموں میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتے ہیں اور صحت مند جسم کے لیے متناسب غذا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے اس اقدام سے ہمارے روایتی کھانوں نے جدید شکل اختیار کی جب کہ فاسٹ فوڈ میں سے مضر صحت اشیا ءکو نکال کر انہیں روایات سے ملایا گیا جو قابل تعریف ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان چغتائی کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے بچے فیصل آباد ایگری کلچر یونیورسٹی میں ہونے والے فائنل مقابلوں میں حصہ لیں گے جب کہ وہاں مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز لینے والوں کو جنوبی کوریا بھیجا جائے گا۔

تقریب میں ایسوسی ایٹ ڈینز ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر شاہد عتیق کے ساتھ ڈاکٹر عدنان خالق، ڈاکٹر میاں طارق محمود، ڈاکٹر کامران سمیت مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعدادنے حصہ لیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی ایک انوکھی اور منفرد تقریب تھی جس سے وہ بے حد محظوظ ہوئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور میں ”معاشرہ کی ترقی میں مزدور کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی12 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

کوہاٹ اور کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین کی او جی ڈی سی ایل حکام سے ملاقات

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام ..

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات  کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام مصنف سے ملاقات کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024  کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امورطلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل ہم نصابی مقابلہ جات 2024 کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام ’ مصنف سے ملاقات‘پر سیشن کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

زرعی یونیورسٹی پشاور،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی زیر صدرات ایف اینڈ پی سی کے حوالے سے اجلاس

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط