آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں۔

وہ بطور صدرپاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ نیورل سائنسز اور نیورل امیجنگ میں انہوں نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں متعدد ٹاسک فورسز اور ایڈوائزری کمیٹیوں کی سربراہی کی ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد واسع نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا،’’میں اپنے ساتھیوں اور طلباء کے ساتھ مل کر تحقیق اور ایڈووکیسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے وسیع مواقع اور تعاون کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔

‘‘ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میںمریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما، کینتھ ایم ویسٹے، جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈمنصوب ہے۔ ڈاکٹر عادل حیدر، ڈین میڈیکل کالج، آغا خان یونیورسٹی نے کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ پروفیسر محمد واسع کو ہماری نیورولوجی فیکلٹی کے ایک قابل احترام رکن کے طور پر موجود ہیں۔

ہم ان کی قابل تعریف شراکت داریوں کے شکر گزار ہیں اور ان کی مؤثر تعلیمی کوششوں کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔‘‘اس ایوارڈ سے قبل، پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کا ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

وفاقی اردو یونیورسٹی فنون سائنس اور ٹیکنالوجی میں یوم صحافت کے حوالے سیمینار (پرسوں)ہوگا

چیئرمین تعلیمی بورڈ  راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کاانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024ء کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

خیبر، میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں امتحانی ہالوں کا دورہ

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

وائس چیئرمین صدر ٹاؤن کا بولٹن مارکیٹ کا دورہ ،تاجروں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دو بہترین اساتذہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام محفوظ پاکستان کیلئے حکمت عملی ویبینار کا انعقاد

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

کمشنر لاہور نے انٹرمیڈیٹ امتحانات ،انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ماڈل ٹائون و جوہر ٹائون کا دورہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں چائنیز برج مقابلے

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی اور پاک فوج کے سائیکالوجیکل ریسرچ ونگ کے مابین معاہدہ

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 23ویں’ چائنیز برج مقابلوں کاانعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ویبینار کا انعقاد