جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

منگل 30 اپریل 2024 22:48

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) ڈرامہ اور تھیٹر ایسے ہونا چاہئے جو تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی دے اور سماج میں مثبت رویے پروان چڑھائے، ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی وائس پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد ندیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ اس اجلاس میں جی سی یو کے مشیر برائے امورطلباء صدیق احمد اعوان اور اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ شاہین بھی موجود تھیں۔

اجلاس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے تربیت اور تھیٹرکی افادیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت مصنفین اور اداکار موجود ہیں۔ اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر موجودہ چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ اور منافع کا حصول اکثر مواد کی تخلیق پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سماجی ضروریات کے بجائے ناظرین کی ترجیحات پر توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جی سی یو اور اجوکا جیسے اداروں کے درمیان تعاون اس رجحان کا مقابلہ کر کے ایسا مواد تیار کر سکتا ہے جو سامعین کو تفریح کے ساتھ تعلیم بھی دے۔ اجوکا تھیٹر اپنی چالیسویں سالگرہ منا رہا ہے، اور جی سی یو اپنے قیام کے 160 سال مکمل کر رہا ہے۔ دونوں ادارے مستقبل میں تعاون اور ان اہم تقریبات میں شرکت کے لیے جلد ہی ایک باضابطہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا  بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کا بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں  کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا  کا ..

زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..