وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن

پنجاب حکومت کایو نیورسٹی کے متعلقہ انتظامی ادارے محکمہ زراعت پنجاب سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 18 مئی 2024 22:14

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن، اقربا پروری سمیت دیگر الزامات کے معاملے پر حکومت پنجاب نے یو نیورسٹی کے متعلقہ انتظامی ادارے محکمہ زراعت پنجاب سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں گورنر پنجاب نے کارروائی کے لیے سمری تیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی،جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان ستمبر میں ریٹا ئرڈ ہو نے والے ہیں ، آن لا ئن کے مطا بق زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان کی جانب سے طویل اقتدار کے دوران کی جانب والی مبینہ کرپشن، بے ضابطگیوں، اقربا پروری کے معاملات پر پنجاب حکومت نے بالا آخر با ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کی جانب سے زیر سماعت مختلف معاملات کی شنوائی کی گئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کی جانب سے چانسلر کے احکامات کو نظر انداز کرنے، بیٹے کو خلاف ضابطہ سکالرشپ کے لیے بیرون ملک بھجوانے اور اس مد میں پیشگی فنڈ ز ادا کرنے، یونیورسٹی میں خلاف قانون 608ملازمین کی بغیر کسی اشتہار کے تعیناتیوں، 90لاکھ روپے سے زائد کا خلاف ضابطہ اعزاز یہ، وی سی کے ساتھ ساتھ پرا جیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ اپنے پاس رکھ کر 42لاکھ روپے کی اضافی تنخواہ لینے، الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود یو نیورسٹی آف کمالیہ میں بطور نگران 99 ملازمین کی تعیناتی اور خاندان کے افراد کو یونیورسٹی میں نواز نے جیسے معاملات کو سامنے رکھا گیا۔

جبکہجبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان ستمبر میں ریٹا ئرڈ ہو نے والے ہیں ،علا وہ ازیں گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات میں یونیورسٹی کے انتظامی معاملات چلانے والے شعبہ زراعت پنجاب کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کے لیے سمری تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یادر ہے کہ یونیورسٹی میں 608 ملازمین کی خلاف ضابطہ کاروائیوں پر وی سی زرعی یونیورسٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ درج ہے تا ہم انکوائری التوا کا شکار ہے جبکہ دیگر معاملات میں بھی موصوف کی جانب سے گورنر کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی طویل فہرست ہے۔ متعلقہ حلقوں کی جانب سے مبینہ کرپشن کے معاملات پر نیب اور ایف آئی اے سے انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر اقرار احمد خاں کا کہنا ہے کہ مذکورہ معاملات کی انکوائری کے حوالے سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن انہیں سابقہ گورنر کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں وہ انکوائری کا سامنا کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں

راولپنڈی  تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا منسوخ ہونے والے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں