- Home
- Education
- Educational News
- خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے ..
خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے جانے والا پروپگنڈا گمراہ کن قرار
بدھ 1 مئی 2024 21:21
(جاری ہے)
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان لیول پر قائم انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات منعقد کرنے پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے،محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈز کو کچھ امتحانی ہالز سے سپروائزری عملے کے حوالے سے بھی پیپرز کی تصاویر بنانے اور طلباء کے نقل سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر مختلف تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے فوری ایکشن لیا اور 12 سے زائد لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا اور انکو سسپنڈ کر کے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، ان شکایات کے پیش نظر کمشنر ملاکنڈ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مرج ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو چند روز میں اپنی سفارشات محکمہ تعلیم کو پیش کریں گے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تمام حقائق میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے رکھے۔تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار امتحانات کو روایتی رٹہ بازی والے سسٹم سے ہٹ کر ایس ایل او سسٹم کی طرف لایا گیا ہے جس کو فیل کرنے کے لئے چند شر پسند عناصر امتحانات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے سپروائزری عملے کی تعیناتی شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بلا خوف اور جھجک ایسے تمام لوگ جو شفاف امتحانات کو سبوتاز کرنے کے لیے منفی سرگرمیاں کر رہے ہیں، کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے انکو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ ان کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کے ریفارمز ایجنڈا کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانی نظام میں جدت لائی ہے۔ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات کی وجہ سے رٹہ بازی کا خاتمہ ہو رہا ہے، تمام امتحانی ہالوں کے متعلقہ بورڈز اور محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کے لیول پر قائم کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ تعلیم اور امتحانی بورڈز سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں کہ جن کے مثبت کردار سے شفاف امتحانات کے انعقاد میں مدد ملی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
قراقرم یونیورسٹی کی مالی خودمختاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ، مالی خودمختاری کے مختلف پہلوؤں پر ..
یو ای ٹی پشاور میں ’’آرٹیفیشل انٹیلیجنس:اعلیٰ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے تناظرمیں ‘‘ کے موضوع ..
اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ..
پنجاب بھر کے 13 ہزارسرکاری پرائمری سکولوں کو ٹیبلیٹس کا اجراء روک دیا گیا
سمیسٹر فیس میں اضافے کیخلاف طلباء سراپا احتجاج بن گئے
سرکاری تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران 9 نکاتی ایس او پیز جاری
پنجاب یونیورسٹی کیئرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کا بیچلر آف فائن آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی، کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی کیئرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی، آگاہی درمیان معاہد ہ
پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
مہران یونیورسٹی اور ھیک سندھ کی جانب سے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے پانچ روزہ ..
آغا خان یونیورسٹی سینٹر فار انوویشن ان میڈیکل ایجوکیشن کی کراچی اور نیروبی میں تاریخی سیمپیکٹ 2024 کانفرنس ..
ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تربیت یافتہ اور پیشہ وارانہ افرادی قوت ناگزیر ہے ،وائس چانسلر ..
زرعی یونیورسٹی کو اپنی تعلیم و تحقیق سے صوبہ کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا کا ..
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کی شفافیت اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس ڈی ..
سیاست اور جمہوریت کی بنیاد لوگوں کو مضبوط بنانے سے جڑی ہوتی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین
ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اور میٹرکس پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ ٹیک سمٹ ..
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے منسوخ امتحانات کا شیڈول جاری
وائس چانسلرزرعی یونیورسٹی ڈاکٹر اقرار احمد خاں کیخلاف مبینہ کرپشن