یونیورسٹی آف سرگودھا میں حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 20:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام حنوط کاری پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں جانوروں کی اناٹومی کی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور فنِ حنوط کے کثیر جہتی نظم و ضبط کے بارے میں شرکاء کو رہنمائی و تربیت فراہم کی گئی۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد ڈاکٹر مصباح سرور، ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ پاکستان سے شاہد اقبال، ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عامر علی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر خالد مختار، دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ فنِ حنوط صرف جانوروں کی جسمانی شکل کو محفوظ رکھنے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک پیچیدہ دستکاری ہے جو آرٹ اور سائنس کے درمیان خلیج کو ختم کرتی ہے، جس سے ہمیں جانوروں کی خوبصورتی اور تنوع کا مطالعہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم، تحفظ اور سائنسی تحقیق میں حنوط کاری کے کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جانوروں کے نمونوں کو محفوظ کر کے ہم علم کی وراثت کو محفوظ کر رہے ہیں جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و اساتذہ ہ فنِ حنوط کے بارے میں اپنی تحقیق اور مطالعہ کو جاری رکھیں تا کہ یہاں سے حاصل کردہ مہارتوں اور بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے قدرتی دنیا کے بارے میں انسانی سمجھ اور تعریف کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر علی نے جدید دنیا کی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لیے تیار پیشہ ور افراد کے عملی طریقہ کار سیکھنے کے تجربات کی اہمیت کو بیان کیا۔ ڈاکٹر مصباح سرور نے یونیورسٹی آف سرگودھا اورپنجاب وائلڈ لائف ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مختار نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے کیمب میں چارسو کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کردیا

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

جی سی یونیورسٹی،فیصل آ باد پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت طلباء میں چیک تقسیم کیے گئے

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ میلہ مویشیاں کا افتتاح ہو گیا

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی میں پنجابی مشاعرے کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی :ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..