پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر 18سے 31مئی تک تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل پیر سے جمعرات تک اوقات صبح 7بجے سے ساڑھے 11بجے تک ،جمعہ کو چھٹی ساڑھے 10بجے ہوگی

جمعہ 17 مئی 2024 19:55

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔محکمہ ایجوکیشن سکول نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام نجی و سرکاری سکولز میں یکم جون سے چھٹیاں ہوں گی، 14اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15اگست سے سکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی اداروں کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سکولوں کا آغاز صبح 7بجے ہوگا جبکہ چھٹی ساڑھے 11بجے ہوگی، جمعہ والے دن اسکولوں کے اوقات کار صبح 7سے ساڑھے 10بجے تک ہوں گے ۔نوٹیفیکیشن کا اطلاق 18مئی سے 31مئی تک کے لئے ہوگا۔محکمہ تعلیم کے مطابق تمام اسکولوں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی،اسکول میں لگے تمام پنکھے کام کررہے ہوں۔محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ اسکولوں میں واٹر کولرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، گرمی کے وقت کوئی طالبعلم کھلے مقام یا لان میں موجود نہ ہو۔

Browse Latest Health News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا، پروفیسرڈاکٹر خالد محمود

آئی جی جیل خانہ جات کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی نے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یونیورسٹی آف سرگودھا نے معیاری تحقیقی کام پر269فیکلٹی ممبران کو ریسرچ ایوارڈ زسے نواز ا

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا رکرنا ہوگا،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کے ریڈیو سنٹرکی 22ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی ریڈیو سنٹر ایف ایم 104.6کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی کی زرعی ترقی کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

آغا خان یونیورسٹی، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نوجوانوں کوغیر متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے کوشاں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نے   50طلباء و طالبات کو قائد اعظم وظائف کا  اہل قرار ..

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات  کے درمیان  تقریری مقابلوں ..