آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کا احتجاج جاری

جمعہ 17 مئی 2024 21:37

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) آسٹریلیا کے معروف تعلیمی ادارے میلبورن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طالب علموں کو خبردار کیا ہے کہ پولیس کسی بھی وقت امن بحال کرنے کے لیے کیمپس میں داخل ہو سکتی ہے، لیکن وہ ابھی تک فلسطینی حامی مظاہرین کو ہٹانے کے لیے حمایت کا مطالبہ کرنے سے باز رہی ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ نے یونیورسٹی کی آرٹس ویسٹ کی عمارت پر تین دن سے قبضہ کر رکھا ہے اور اسے خالی کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کے اقدام کو خود ان کے لئے اور عملے کے اراکین کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وکٹوریہ پولیس کسی بھی وقت کیمپس میں داخل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وکٹوریہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اسے یونیورسٹی کی جانب سے احتجاج بارے تاحال کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ ادھر احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی کو عمارت میں داخل ہونے سے نہیں روکا اور کلاسوں میں خلل ڈالنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ یہ مکمل طور پر پرامن احتجاج ہے، ہم کلاسوں میں خلل نہیں ڈال رہے ہیں۔ ہم نے کسی دروازے، سیکورٹی، صفائی، عملے کے ارکان، طلبائ کو یہاں ا?نے سے نہیں روکا ان سب کو عمارت میں جانے کی اجازت ہے۔

طلبہ نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پولیس کو بلانا معقول بات نہیں ہے ، یہ ہمیں ڈرانے کا حربہ ہے لیکن ہم اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف گزشتہ تین ہفتوں سے یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ بھی لگا رکھا ہے۔یہ طلبہ یونیورسٹی سے ہتھیار بنانے والی امریکی اور یورپی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ اوربی اے ای سسٹمز کے ساتھ ریسرچ پارٹنرشپ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے منافع کما رہی ہیں۔ مظاہرین نے آرٹس ویسٹ بلڈنگ محمود ہال کو فلسطینی طالب علم محمود النوق سے منسوب کر دیا ہے جو اس سال سکالرشپ پر میلبورن یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے تھے لیکن 20 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران اپنے خاندان کے 19 افراد کے ساتھ مارے گئے۔یونیورسٹی میں بہت کم تعداد میں زیر تعلیم یہودی طلبہ نے کہا ہے کہ وہ طلبہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں سے خوفزدہ اور ہراساں ہیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں بھی یونیورسٹیوں کے طلبہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان میں ڈیکن یونیورسٹی اور اور موناش یونیورسٹی بھی شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا ..

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی گورنر پنجاب سے ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری پروگرام کی رول نمبر سلپس جاری

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺپر سیمینار کا انعقاد

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

ہمدرد یونی ورسٹی نے انٹر یونی ورسٹی ہاکی چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن ..

وائس چانسلر  زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت  118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور کی زیرِ صدارت 118 واں خصوصی سنڈیکیٹ اجلاس

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

گوادر یونیورسٹی اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے ..

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سفارشات کے ساتھ اختتام پذیر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا وطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی اور تمام صوبائی ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..

ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ادارہ برائے زبان، فن اورثقافت کے تعاون سے طنز یہ اور مزاحیہ مشاعرے کا انعقاد ..