
Aik Sy Bara Aik - Article No. 1062
ایک سے بڑا ایک
مگر ایک نقصان پھر بھی کردیا ہے، وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری جوتی گھس گئی ہوگی،۔ بیٹا بولا: نہیں ! ابا جان ایسا نہیں ہے ، میں تو مہمان کی چپل پہن کر گیا تھا
جمعہ 22 دسمبر 2017

ایک کنجوس کے گھر کوئی مہمان آیا تو اُس نے اپنے بیٹے سے کہا کہ آدھا کلو عمدہ قسم کا گوشت کہیں سے لے کرآؤ۔ بیٹا بازار گیا اور خاصی دیر بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا آیا۔ کنجوس باپ نے پوچھا؛”گوشت کہاں ہے؟“ بیٹا بولا ابا جان میں قصائی کے پاس گیا اور اُسے کہا کہ جو سب سے عمدہ گوشت تمہارے پاس ہے ، وہ آدھا کلو دے دو۔قصائی نے کہا ؛ بے فکر رہو میں تمہیں ایسا گوشت دوں گا کہ گویا مکھن ہو“ میں نے سوچا اگر ایسا ہی ہے تو مکن ہی لے لیتا ہوں۔ میں نے قصائی سے گوشت لینے کا ارادہ ترک کردیا اور سیدھا بقال کے پاس گیا اور اُس سے کہا کہ تمہارے پاس جو سب سے عمدہ مکھن ہے وہ دیدو۔ بقال نے کہا؛ بے فکر رہو میں تمہیں ایسا مکھن دوں گا کہ شہد ہو“میں نے سوچا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر شہد ہی خرید لوں ۔
(جاری ہے)
چنانچہ میں شہد والے کے پاس گیا اور اُس سے کہا کہ تمہارے پاس جو سب سے عمدہ شہد ہے وہ مجھے دے دو۔ شہد والے نے کہا؛ بے فکر رہو میں تمہیں ایسا شہد دوں گا ، گویا کہ بالکل صاف شفاف پانی ہو۔
میں سوچا اگر یہی قصہ ہے تو پانی گھر میں ہی موجود ہے۔ اسلئے میں خالی ہاتھ واپس آگیا۔ کنجوس باپ کہنے لگا؛ ” واہ بیٹے یہ تو تم نے بہت عقلمندی سے کام لیا ، مگر ایک نقصان پھر بھی کردیا ہے، وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جانے میں تمہاری جوتی گھس گئی ہوگی،۔ بیٹا بولا: نہیں ! ابا جان ایسا نہیں ہے ، میں تو مہمان کی چپل پہن کر گیا تھا ، اسلئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیچارا مہمان جو بڑی دیر سے کھانے کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا فوراََ اٹھا اور اپنی منزل کو روانہ ہوگیا کہ کہیں دوسرے وقت کے کھانے کے انتظار کیلئے مزید تکلیف نہ برداشت کرنا پڑے۔مزید مزاحیہ کہانیاں
ہم نے چائے بنائی
Ham Ne Chaye Banayi

پرانا حربہ
Purana Harba

احمق بیوی
Ehmaq Biwi

چچا آزاد کا کیک
Chacha Azad Ka Cake

لالچی مگر مچھ
Laalchi Magar Mach

دشمن اناج کا
Dushman Anaaj Ka

اونٹ
Oont

ہوشیار بادشاہ
Hoshiyar Bash

بھیا کا روزہ
BHAIYA KA ROZA

بطخ کے انڈے
Batakh K Anday

ملا جی کے کارنامے
Mulla Jee K Karname

اُڑنے والا ہاتھی
Urne Wala Hathi
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
کمزوریاں
Kamzooriyan
-
بادشاہ سلامت پھٹ گئے
Badshah Salamat Phatt Gaye
-
طالب علمی کے آداب
Talib ilmi k adaab
-
سستا سودا
Saasta Sooda
-
دو پرانی چیزیں
Do Purani Cheezain
-
گھنے جنگل سے گریٹر اقبال پارک تک
Ghanne Jangal Se Greater Iqbal Park Tak
-
پانی زندگی ہے
pani zindagi hai
-
نیلم چڑیا اور آگ
Neelam Chirya Or Aag
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.