Ittefaq Ki Baat - Article No. 2693

اتفاق کی بات - تحریر نمبر 2693
اس کو تو میرا نام پتا ہے، کل یہ بادشاہ کو میرا نام بتا دے گا اور میں پکڑی جاؤں گی
منگل 3 ستمبر 2024
شیدا ایک بھولا بھالا سا انسان تھا۔آج وہ اپنی بیوی کو لینے اس کے گاؤں جا رہا تھا۔راستے میں اس نے ایک جگہ گدھوں کو گھاس چَرتے دیکھا۔خیر وہ اپنے سسرال پہنچا۔بیوی کے بھائی نے اسے بیٹھک میں بیٹھا دیا۔اتنے میں ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا اور کہنے لگا کہ بھائی! میرے گدھے گم ہو گئے ہیں۔اگر آپ نے دیکھے ہوں تو بتائیے۔
شیدے نے فوراً کہا کہ ہاں میں نے فلاں جگہ گدھوں کو گھاس چَرتے ہوئے دیکھا ہے۔وہ آدمی دوڑتا ہوا چلا گیا۔تھوڑی دیر بعد وہ آدمی دوبارہ آیا اور کہا کہ آپ تو عظیم آدمی ہیں۔آپ نے جس جگہ بتایا تھا، ٹھیک اسی جگہ گدھے موجود ہیں، پھر وہ چلا گیا۔
اب روٹیاں پکنی شروع ہوئیں۔چونکہ وہ باورچی خانے کے قریب ہی کمرے میں بیٹھا تھا، اس لئے اسے روٹیوں کے تھپ تھپ کی آواز سنائی دی۔
(جاری ہے)
سالا اسے حیرت سے دیکھنے لگا اور کہا کہ آپ کو تو اس وقت بادشاہ کے محل میں ہونا چاہیے۔ان دنوں مہارانی کا ہار گم ہے بادشاہ نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی وہ ہار ڈھونڈے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔جب وہ بادشاہ کے محل پہنچے تو اس نے سوچا کہ میں اگر چالیس دن کی مہلت مانگ لوں تو میں ہار ڈھونڈ لوں گا۔اس نے بادشاہ سے کہا کہ میں چالیس دن کا چلہ کاٹوں گا۔آپ کو میں چالیس دن بعد ہار دے دوں گا۔
چالیس دن اس نے محل میں خوب مزے کیے، لیکن چالیسویں دن اسے بڑی پریشانی ہو گئی۔اس نے ہار کو اپنے حساب سے اِدھر اُدھر ڈھونڈا، لیکن ہار نہ ملنا تھا، نہ ملا۔اب وہ خوب پریشان ہوا۔رات ہو گئی تھی، لیکن اس کی تو نیندیں اُڑ گئی تھیں۔اس کے منہ سے نندرا، نندرا نکل رہا تھا۔((نندرا معنی نیند آ جا) اس کے کمرے کے پاس ہی ایک نوکرانی کھڑی تھی جس کا نام نندرا تھا اور ہار اسی نے چرایا تھا۔اس نے سوچا کہ اس کو تو میرا نام پتا ہے، کل یہ بادشاہ کو میرا نام بتا دے گا اور میں پکڑی جاؤں گی۔سودہ شیدے کے پاس آئی اور اس سے معافی مانگی اور ہار اسے دے دیا۔شیدا تو بہت خوش ہو گیا۔اس نے چپ چاپ ہار لیا اور سو گیا۔
صبح اس نے وہ ہار بادشاہ کو دے دیا۔جب بادشاہ نے وہ ہار دیکھا تو خوش اور حیران ہو گیا۔اس نے شیدے کو ڈھیروں انعام کے ساتھ رخصت کر دیا۔
Browse More Funny Stories

احمق بیوی
Ehmaq Biwi

ایک گھنٹے کی بادشاہت
Aik Ghentay Ki Badshahat

شیخ چلی
Sheikh Chilli

لالچ بُری بلا ہے
Lalach Buri Bala Hai

بچہ بغل میں ڈھنڈورا شہر میں
Bacha Bagal Mein Dhindora Shehar Mein

منشی منقی نے شیر مارا
Munshi Munaqqa Ne Sher Mara
Urdu Jokes
موسم کی تبدیلی
Mausam ki tabdeeli
”یار دنیا سے ایمانداری بالکل ختم ہو گئی ہے
yar duniya se imandari bilkul khatam ho gayi hai
عجیب بات ہے
ajeeb baat hai
آج میری ساس آ رہی ہے
Aaj mere saas aa rahi hai
نام نہاد عالم
Naam nihaad alam
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
Urdu Paheliyan
گن کر دیکھا تو وہ ایک
gin kar dekha tu wo aik
کالا گھر سے جاتا دیکھا
kala ghar se jate dekha
کبھی اٹھایا کبھی بٹھایا
kabhi uthaya kabhi bithaya
جب کھائیں تو سب کو بھائیں
jab khayen tu sab bhaien
دن کو سوئے رات کو روئے
din ko soye raat ko roye
ایک ناری نے آفت ڈھائی
ek naari ny aafat dhai