Rolls Recipe - Make Rolls for Kids

Rolls

رولز

اشیاء:
ڈبل روٹی کے سلائس 8عدد
مٹر 125گرام
کالے چنے 125گرام
ہری پیاز 100گرام
پیاز(چھوٹے سائز کی) دو عدد
نمک مرچ حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا آدھا کپ
پنیر(باریک کٹا ہوا) آدھا کپ
لیمن جوس دو چمچے
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
مٹر ، چنے ابال لیں۔ ٹماٹر ، ہری پیاز، نمک، مرچ اور لیمن جوس وغیرہ ملا لیں۔ سلائس کے کنارے کاٹ کر پانی میں بھگو کر فالتو پانی نچوڑ لیں۔ تیار کردہ مصالحہ بھر کے چاروں کنارے اچھی طرح موڑ دیں۔ ڈیپ فرائی کر لیں اور جاذب کاغذ پر خشک کر لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu