Khoob Khailo Khoob Doro - Article No. 1319

Khoob Khailo Khoob Doro

خوب کھیلو، خوب دوڑو - تحریر نمبر 1319

ننھے ابراہیم سے پوچھا کہ آپ کس پوزیشن پر کھیلتے ہیں، سوال سن کر فوراً جواب ملا کہ میں اپنی کرکٹ ٹیم کا آل رائونڈر ہوں‘ بائولنگ بھی کرتا ہوں اور بیٹنگ بھی۔

جمعرات 14 مارچ 2019

محمد ریاض اختر
ننھے ابراہیم سے پوچھا کہ آپ کس پوزیشن پر کھیلتے ہیں، سوال سن کر فوراً جواب ملا کہ میں اپنی کرکٹ ٹیم کا آل رائونڈر ہوں‘ بائولنگ بھی کرتا ہوں اور بیٹنگ بھی۔ 11 سالہ ابراہیم کی پراعتماد گفتگو سن کر اندازہ لگانا آسان تھا کہ وہ کرکٹ کا شیدائی ہے۔ سکول میں بریک کے دوران وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گرائونڈ میں دیکھے جاتے ہیں۔

بچوں کو سپورٹس سرگرمیوں میں رکھنا ضروری ہے۔ کھیل میں مصروف رکھ کر بچوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے اور یہ ماحول بچوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ مقام شکر ہے کہ اب سکولوں میں ہفتہ تقریبات میں سپورٹس سرگرمیوں کو بھی اہمیت ملنا شروع ہو گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں باقاعدہ سپورٹس مقابلے ہوتے ہیں جن میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن اور اس طرح کے دوسرے کھیلوں میں بچوں کو مصروف رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹے چھوٹے بچوں میں مختصر فاصلے کی ڈور بھی رکھی جاتی ہے۔ اس ریس میں بچوں کی شرکت اور مقابلے کے انداز سے پتا چلتا ہے کہ بچے کس قدر جوش سے مقابلے کو فتح کرنا چاہتے ہیں۔ ویسے تو بچوں کو انڈور سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر ان کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کانظام ہر سکول میں موجود ہے۔ یہ پروگرام روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ ان میں کمپیوٹر گیمز، ریس اور میوزیکل چیئر کے ایونٹ شامل ہیں چونکہ سکولوں کو میدانوں کی عدم فراہمی کا ایشو درکار ہے جس کے باعث بچے فٹ بال، کرکٹ، ہاکی اور اس طرح کے دوسرے کھیلوں کا حصہ بن سکتے ہیں، گرائونڈ کی اس کمی کو پورا کرنے کے لئے سکول انتظامیہ بچوں کو قریب ترین گرائونڈ میں لے جاتے ہیں جہاں بچے اپنی مرضی کی سپورٹس سرگرمیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں جہاں تک مقبول کھیل کی بات کا تعلق ہے تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے۔
مگر سب سے زیادہ پذیرائی کرکٹ کو حاصل ہو رہی ہے۔ آج کل پی ایس ایل جاری ہے اور ٹی وی پر جس انداز میں کرکٹ کو کوریج دی جارہی ہے اس سے کرکٹ مزید مقبولیت کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ یہ عالمی دستور ہے کہ جس کھیل کو وسیع پیمانے پر کوریج ملے گی وہ کھیل مشہور ہو جائے گا، جس طرح امریکہ، فرانس ایران اوربرازیل سمیت بیشتر ممالک میں فٹ بال مقبول ہے۔
۔ وطن عزیز میں ننھے فٹ بالر نے عالمی سطح پر جو نام کمایا ہے اس پر شاباش اور تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت سندھ اور وفاقی وزارت سپورٹس بچوں کی رہنمائی و سرپرستی کے چراغ پوری طرح روشن کر دیں تو یہاں سے متعارف ہونے والا نیا ’’ٹیلنٹ‘‘ صوبائی، قومی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتا ہے۔

پیارے دوستو! آپ پڑھائی کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں ضرور حصہ لیں۔
یہ سرگرمیاں آپ کو اچھا طالب علم بنانے کے ساتھ اچھا سپورٹس مین بنائیں گیں اور یاد رکھیں کہ اچھا سپورٹس مین وہ ہوتا ہے جو ہر مقابلہ جیتنے کے بعد اپنے آپ پر اور اپنے کھیل پر فخر نہ کرے اور اگر وہ مقابلہ ہار جاتے تو خود کو احساس محرومی کا شکار نہ ہونے دے، سپورٹس مین شپ کی ریشمی ڈوری میں بندھے بچے ہی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔گذشتہ سال پنجاب فیسٹیول میں تحریری و تقریری مقابلوں کے ساتھ سپورٹس سرگرمیاں بھی جاری رہیں۔ دیہات‘شہر ‘ضلع اور ڈویژن کے ساتھ پنجاب بھر میں طلبا ء و طالبات نے تو کمال پرفارمنس سے حیران کر دیا۔ یہی وہ سرگرمیاں ہیں یہی وہ عوامل اور یہی پلیٹ فارم ہے جس سے آگے نکلنے میں مدد ملتی ہے۔ آپ آج سے ہی فیصلہ کریں کہ آپ نے آگے بڑھنا ہے۔

Browse More Moral Stories