Yaaddasht Ya Hafza - Article No. 1898

یادداشت یا حافظہ - تحریر نمبر 1898
ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں جو بھی تجربات اور مشاہدات کرتے ہیں انہیں اپنے ذہن میں محفوظ رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر تمام محفوظ شدہ مواد کو دہراتے ہیں اس عمل کو یادداشت یا حافظہ کہتے ہیں
منگل 16 فروری 2021
پیارے بچو!ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں جو بھی تجربات اور مشاہدات کرتے ہیں انہیں اپنے ذہن میں محفوظ رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر تمام محفوظ شدہ مواد کو دہراتے ہیں اس عمل کو یادداشت یا حافظہ کہتے ہیں۔ہماری زندگی میں حافظے کا عمل بہت اہمیت رکھتا ہے۔عملی زندگی ہو یا تعلیمی میدان ہو،اگر حافظے کا عمل بہترین انداز میں سر انجام ہو تو ہی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔لیکن کامیابی کا حصول صرف اس وقت ہی ممکن ہے جب حافظے کے مراحل اور اقسام سے واقفیت ہو۔ورنہ ذہن میں محفوظ شدہ مواد کو نہ صرف جلد بھول جائیں گے اور بروقت اس مواد کو دہرا بھی نہیں سکتیں ہیں اور حافظے کا عمل کمزور ہو جانے سے زندگی میں صرف ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
حافظے کے عمل کے چار مراحل ہیں۔
آموزش(Learning) خازنیت(Retention)،اعادہ(Recall) اور شناخت(Recognition) آموزش سے مراد کسی چیز،کام یا ہنر کو سیکھنا۔
ننھے ساتھیو:
اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو ایک صحت مند دماغ عطا کیا اور اس دماغ تک معلومات پہنچانے کے لئے ہمیں آنکھیں،کان،ناک،زبان اور جلد دی ہے۔ان حواس خمسہ سے حاصل شدہ معلومات کو مناسب اور صحیح طریقہ کار کے ذریعے اگر دماغ میں محفوظ کیا جائے تو زندگی میں ہم کبھی بھی ان معلومات کو دہرا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو ذہن دیا ہے۔کوئی بھی نکما یا دماغی طور پر کمزور نہیں ہوتا۔غلطی ہمارے طریقہ کار میں ہوتی ہے جس کے ذریعے ہم اپنے کام کو سیکھنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم اپنے اندر اعتماد پیدا کریں۔جس کام یا ہنر یا معلومات کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے اپنے اندر دلچسپی پیدا کریں۔ایسے طریقے اپنائیں کہ جن کی وجہ سے آپ کے اندر شوق پیدا ہو۔آپ خوشی خوشی اپنا کام انجام تک پہنچائیں۔کسی بھی چیز کو یاد کرنا چاہتے ہیں تو صرف رٹا نہ لگائیں بلکہ اس چیز کو سمجھیں اس چیز کو دیکھ کر بغور جائزہ لیں۔چھو کر محسوس کریں اور بول کر یاد کریں۔کیونکہ اگر کسی چیز کو زیادہ سے زیادہ حواس کے استعمال سے سمجھیں گے تو وہ بھولے گی نہیں اور لمبے عرصے تک یاد رہے گی۔
Browse More Moral Stories

مگرمچھ کے دانت
Magarmach Ke Dant

دھوکہ
Dhooka

برد باری
Burd Baari

چمکیلا خطرہ
Chamkila Khatra

اُچھلنے والا جوتا (آخری حصہ)
Uchalne Wala Juta - Aakhri Hissa

کام سے نہ ڈرو
Kaam Se Na Daro
Urdu Jokes
پھٹیچر کار
phateechar car
تمہارے دائیں اور بائیں ہاتھ پر کیا ؟
tumharay dayen aur baen hath par kya
ایک دیہاتی
aik dehati
پریشان شخص
Pareeshan shakhs
کار ڈرائیو
car driver
کرایہ دار
Karaya Dar
Urdu Paheliyan
اوروں کے قبضے میں ہے
auro ke qabzy me hai
مار پٹی تو شور مچایا
maar piti tu shor machaya
کالے بن کے کالی ماسی
kaaly ban kay kaaly maasi
شوں شوں کرتی نار اک نکلی
sho sho karti naar ek nikli
آتا نہ دیکھا جاتا نہ دیکھا
ata na dekha jata na dekha
جس کے پاؤں کے نیچے آئے
jis k paon ke neeche ae