Aap Ki Sargarmiyan - Article No. 1327

Aap Ki Sargarmiyan

آپ کی سرگرمیاں ۔۔تحریر: مبشرہ خالد - تحریر نمبر 1327

پارک جانا ہو تو بھی ساتھ ہی جاتی ہیں مگر پھر کبھی کبھار ایساہوتاہے کہ ماماگھر کے کاموں اور مصروفیت کے باعث پارک جانے کا وقت نہیں نکال پاتی اور پھر آپ منہ بسورتے رہتے

پیر 18 مارچ 2019

آپ بچوں کی ہی وجہ سے گھر میں رونق ہوتی ہیں ورنہ بڑے تو خاموشی سے اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور ان کا دن گزر جاتا ہے یہ آپ ہی ہوتے ہیں جنھیں پل دو پل میں تبدیلی چاہیے ہوتی ہیں اور توجہ بھی آپ کی ماما آپ سے بہت پیار کرتی ہیں اس لیے وہ آپ کو اکیلے گلی تک بھیجتے ہوئے بھی ڈرتی ہیں اورپارک جانا ہو تو بھی ساتھ ہی جاتی ہیں مگر پھر کبھی کبھار ایساہوتاہے کہ ماماگھر کے کاموں اور مصروفیت کے باعث پارک جانے کا وقت نہیں نکال پاتی اور پھر آپ منہ بسورتے رہتے ۔
مگر آپ ماما سے ریکیوسٹ کرسکتے ہیں کہ ماما میرے لیے شاپز میں مختلف چیزیں موجود ہیں ان میں سے مجھے کوئی ایک چیز دلادیں تاکہ میں شام میں انجوائے کرسکوں جیسے Swings: آج کل بازار میں پلاسٹک کے بنے ہوئے سستے اور معیاری ون سیٹٹ اور ڈبل سیٹٹ جھولے دستیاب ہیں جن پرآپ اکیلے یا پھر بھائی ،بہن کے ساتھ جھولے جھول سکتے ہیں اور وہ جھولے کمرے میں باآسانی رکھے جاسکتے ہیں اور آپ جب بھی پارک نہیں جاسکے ان پر آسانی سے جھول سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

Slides: آپ میں ہی سے کچھ بچوں کو جھولے پر بیٹھنا اچھا نہیں لگتا بلکہ وہ سیلاڈ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں اور پارک جاکر بھی سیلاڈ ہی کرتے رہتے ہیں ایسے بچوں کے لیے مارکیٹ میں ہر سائز اور رنگ میں پلاسٹک کی سیلاڈموجودہیں جو باآسانی لاؤنج یا پھر آپ کے کمرے میں رکھی جاسکتی ہیں جن کے ساتھ کھیل کر آپ یہ بات بھول جائینگے کہ آ ج ماما اپنی مصروفیت کی وجہ سے ہمیں پارک نہیں لے کر جاسکی۔
Seasaw: اکثر بھائی ،بہن کو سی سو پر اکٹھے بیٹھنے کا شوق ہوتا ہے انھیں بڑا مزا آتا ہے جب بھائی ،بہن کو ہوا میں محلق کردیں یا پھر بہن ,بھائی کو اس لیے وہ سی سو کرنا ہی پسند کرتے ہیں تو پھر ایسے میں بازار میں سی سو کی بھی ورائٹی دستیاب ہے جوماما آپ کو لادیں گی تو پھر آپ انھیں تنگ نہیں کرینگے۔ Puzzles : ایک وقت تھا جب بھائی بہن مل کر پزل بناتے تھے اور پزلز کی مختلف ورائٹی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوتی تھی بے شک اب پزلز کی کم ورائٹی مارکیٹ میں ملتی ہے مگر اب بھی اچھے پزلز مارکیٹ میں دستیاب ہیں وہ پزلز خریدلے تاکہ آپ پزلز بنائے اور آپ کو تبدیلی اچھی محسوس ہو ۔
Clay dough :میں اگراپنے بچپن کی طرف دیکھتی ہو ں تو مجھے یاد ہیں کہ میں ہرویکینڈپر دس روپے کی پیکنگ میں دستیاب کلے لے کر آتی تھی وہ کلے دو دن ہی چل پاتا تھا اس کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی تھی مگر آج مارکیٹ میں کلے کی ورائٹی دستیاب ہے اس لیے آپ ماما کی پسند سے کلے خرید لے اور پھر نئے نئے چیزیں بنا کر خوش ہو۔ Colouring books: آہاں !کیا دور تھا نئی کلر بک لینا اور اس پر کلیرنگ کرنے سے زیادہ اچھا احساس کوئی دوسرا نہیں ہوتا تھا مگر اب آپ کلرنگ بک ہی نہیں خریدتے کلرنگ بک خریدے اور کلرنگ انجوائے کریں۔آج کل آپ بچے ٹیکنالوجی میں مصروف ہوگئے ہیں اس سے باہر نکلے اپنے لیے کھلونے اور اکٹیویٹیز ڈھونڈے اور خوش ہوجائے۔

Browse More Mutafariq Mazameen