Kids Fashion Show - Article No. 1272

کڈز فیشن شو - تحریر نمبر 1272
ننھے ماڈلز کی پر اعتماد اور شرماتے ہوئے ریمپ پر پرفارمنس ویتنام،یوکرائن اور پاکستان میں بچوں کے رنگارنگ فیشن شوز
جمعرات 10 جنوری 2019
راحیلہ مغل
پوری دنیا میں آئے روز فیشن شوز منعقد ہوتے رہتے ہیں لیکن کڈز فیشن شو کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتے ہیں پچھلے دنوں ویتنام میں ایک ایسا کڈز فیشن شو ہوا جس میں ننھے ماڈلز نے میلہ لوٹ لیا۔اس شو میں ایشیا کے 7ممالک نے حصہ لیا یہ شوویتنام میں ہوا جہاں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
بچوں کے ساتھ آئے والدین نے اپنے بچوں کے ٹیلنٹ کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔
اس فیشن شو میں نئی کلیکشن متعارف کروائی گئی۔بچوں نے جب ریمپ پر جولے بکھیرے تو حاضر ین داددینے پر مجبور ہو گئے کیونکہ اس فیشن ویک میں شرکت کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔
(جاری ہے)
رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجاکر جی بھر کر داد دی اور تصاویر بھی بنوائیں ۔ایشین کڈز فیشن ویک 2018ء میں اس بار ملائیشیا ‘تھائی لینڈ ‘انڈیا ‘انڈونیشیا‘ہانگ کانگ‘جاپان اور ویتنام نے حصہ لیا۔
ویتنام کی طرح یوکرائن میں بھی فیشن ویک 2018ء کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے پروفیشنل ماڈلز کی طرح ریمپ پر جلوے بکھیرے یہ فیشن ویک یو کرائن کے معروف فیشن ڈیزائنرز کی جانب سے ترتیب دیا گیا۔اس میں موسم بہار کی مناسبت سے ملبوسات پیش کئے گئے فیشن ویک کے دوران ننھے منے بچوں نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پرواک کی اور فیشن کے جلوے بکھیرے۔
دراصل یوکرین میں رنگارنگ کڈز فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا ۔بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے ۔
رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء جن میں بچوں کے والدین بھی شامل تھے سب نے تالیاں بجا کرجی بھر کرداد دی اور خوش ہو کر تصاویر بھی بنوائیں ۔
اسی طرح پاکستان کے شہر کراچی میں بھی فیشن کے بدلتے جدید انداز اور نظروں کے چو نکاتے لباسوں کی نمائش کا میلہ سجایا گیا ۔دراصل فیشن انڈسٹری کا بخار آجکل کے بچوں کے سر پر بھی خوب سوار ہے ،کراچی کے ننھے ماڈلز نے تو بڑے بڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
چکنی ریمپ پر ہرنی جیسی چال چلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ننھے اسٹارز کیلئے تو کچھ بھی مشکل نہیں ،دکھنے میں چھوٹے لیکن ادائیں پورے ان بچوں کو موقع ملا جلوے دکھانے کا توریمپ کی رونق بڑھادی ۔بچپن سے ہی سپر ماڈل بننے کا شوق ہے تو سوچئے مستقبل میں پاکستان فیشن انڈسٹری کو کیسے کیسے گوہر نایاب ملنے والے ہیں ۔
موسم سرما کے لحاظ سے دلوں کو لبھاتے لباس پیش کئے گئے ۔کڈز ماڈلز اور ماڈلز جب ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو ناظرین کی نظریں تو ٹھہرسی گئیں ۔
شرکاء کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہماری فیشن انڈسٹری کو ابھی اور بھی آگے جانا ہے ۔بچے ہو ں یا بڑے دورجدید میں ہر کوئی منفرد سیکھنا چاہتا ہے ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ فیشن شو پاکستا ن ایک ملک کی فیشن انڈسٹری میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
Browse More Mutafariq Mazameen

بہادر لڑکا
Bahadur Larka

حضور اکرم ﷺ کے گھر والوں کی گواہی
Hazoor (SAW) K Gher Waloon Ki Gawahi

سائن بورڈ کی کہانی
Sign Board Ki Kahani

ہوا اور سورج
Soraaj Or Hawa

حکیم محمد سعید اور قائداعظم
Hakim Muhammad Saeed Or Quaid E Azam

رمضان کا پیغام
Ramzan Ka Paigham
Urdu Jokes
چوہیا
chuhiya
چیری بلاسم
cherry blossom
گلدان
Guldan
باپ
Baap
استاد شاگرد سے
ustaad shagird se
نرس
nurse
Urdu Paheliyan
بکھر بال کمر میں پیٹی
bikhre baal kamar me peti
اٹھ نہیں سکتا ہے
uth nahi sakta hai
اس نے سب کے کام سنوارے
us ne sab ke kam sanwary
وہ چھوٹے ہیں یا وہ بڑے ہیں
wo choty hen ya wo bary hen
اس سے خود بولا تو نہ جائے
us sy khud bola tu na jaye
ایک ادا سے جب وہ تھرکے
ek ada se jab wo tharke