Bachon Or Unke Kapron Ki Nigehdasht K Liay Chand Tips - Article No. 814

Bachon Or Unke Kapron Ki Nigehdasht K Liay Chand Tips

بچوں اور ان کے کپڑوں کی نگہداشت کیلئے چند ٹپس - تحریر نمبر 814

بچوں کی جلد کو گرمی اور سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ ہلکے۔۔۔

جمعہ 10 جولائی 2015

بچوں کی جلد کو گرمی اور سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ ہلکے رنگوں میں ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنائیں جو ان کے جسم کے زیادہ حصے کو ڈھانپ سکیں ۔ماؤں کو چاہیے ۔
گرمیوں میں بچوں کے لئے کاٹن کے کپڑوں کا انتخاب ہی کریں کیونکہ کاٹن فیبرک ہلکا پھلکا ہوتا ہے اور اس میں سے ہوا کا گزربھی ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے کپڑوں میں پسینہ بھی جلد خشک ہوجاتا ہے اور کپڑے جسم کے ساتھ چپکتے نہیں اور انہیں جلد پر خارش یا الجھن کی شکایت بھی نہیں ہوتی ۔


جب بھی بچوں کو گھر سے باہر لے کر نکلیں تو ہیٹ (Hat) یا ٹوپی ضرور پہنائیں تاکہ ان کے چہرے پر براہ راست نہ پڑے ۔
بچوں کی آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کے لئے مختلف رنگوں کے سن گلاسز بھی ضرور لیں لیکن خیال رہے کہ سن گلاسز کی وجہ سے بچے بینائی میں وقت محسوس نہ کریں ۔

Browse More Mutafariq Mazameen