Jahan Quaid E Azam Paida Hue - Article No. 773

جہاں قائداعظم پیدا ہوئے - تحریر نمبر 773
نونہالوں کو اس یادگار تاریخی عمارت کی سیر ضرورکرنی چاہیے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ بانی پاکستان جہاں پیدا ہوئے وہ عمارت کیسی ہے، اس میں کتنے کمرے ہیں اور کیسی روہ داریاں ہیں؟
ہفتہ 24 جنوری 2015
بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیر کے دن کراچی میں پیدا ہوئے۔جب قائداعظم سات دن کے تھے تو دہلی میں ملکہ وکٹوریہ کے قیصرِ ہند ہونے کا اعلان کیا گیا۔ قائداعظم محمد علی جناح اس سال پیدا ہوئے جب ہندوستان میں برطانوی سلطنت مستحکم ہوئی۔ تقریباََ 70 سال بعد اسی ملکہ وکٹوریہ کے پڑپوتے سے قوم کے رہنما قائداعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے لئے فیصلہ کُن جدوجہد کی۔
قائداعظم کراچی کے قدیم علاقے کھارا در کے جس مکان میں پیداہوئے ،اس وزیر مینشن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کھارا در میں چھاگلہ اسٹریٹ پر واقع یہ عمارت جہاں قائداعظم پیدا ہوئے 1860 اور 1870 کے درمیان تعمیر ہوئی تھی تقریباََ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے۔ اس تین منزلہ عمارت کا رقبہ 125 مربع گز ہے۔
(جاری ہے)
قائداعظم کے والدین کا ٹھیاواڑسے کراچی آکر اسی عمارت میں رہنے لگے۔
قائداعظم کے بزرگ کا ٹھیاواڑ کے رہنے والے تھے۔ وہاں جب ان کا کاروبار نہ چلا تو کراچی میں کھارادر کے قدیم علاقے میں آکر آباد ہوگئے۔ ان کے والد جناح پونجا چمڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ محمد علی جناح کے علاوہ ان کی چھوٹی بہن فاطمہ جناح بھی وزیرمنیشن میں پیدا ہوئی تھیں۔وزیرمنیشن کراچی کی قدیم ترین عمارتوں کے درمیان میں واقع ہے۔ 19 ویں صدی کی انوکھے طرز کی ان عمارتوں میں سے ایک وزیرمنیشن بھی ہے۔ محراب نما کھڑکیوں، دریچوں اور راہ داریوں والی اس تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر دکانیں تھیں، اوپر کی منزلیں رہائش کے لئے وقف تھیں۔
وزیرمنیشن کو قائداعظم کا مقامِ پیدائش ہونے کی وجہ سے تاریخی اہمیت حاصل ہے ۔ عمارت کی اس اہمیت کی وجہ سے قائداعظم محمد علی جناح کی یاد میں حکومت نے وزیر مینشن کو یادگار اور قومی تاریخی ورثہ قرار دیتے ہوئے وہاں ایک لائبریری قائم کر دی ہے۔ اس تاریخی عمارت میں قائداعظم کے استعمال کی بعض نادر چیزیں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔
ورزمینشن اب قائداعظم کی یادگار کے طورپر حکومت پاکستان کے محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں ہے۔اس عمار ت کی پہلی منزل پر قائداعظم کے زیر مطالعہ قانون کی 684 کتابیں بطور ریادگار محفوظ ہیں۔
قائداعظم محمد علی جناح جب چھ برس کے ہوئے تو انھیں کراچی کے مدرستہ الاطفال میں داخل کیا گیا۔ پھر 4جولائی 1887 کو کرسچین مشینری سوسائٹی ہائی اسکول میں داخل ہوئے۔ کچھ عرصے بعد قائداعظم بمبئی جا کر مدرسہ انجمنِ اسلام کی پہلی جماعت میں داخل ہوئے ۔ لیکن پھر چند ماہ بعد کراچی واپس آکر 23 دسمبر 1887 کوسندھ مدرستہ الااسلام میں داخلہ لیا۔ قائداعظم نے اپنے ابتدائی تعلیمی مراحل وزیرمینشن میں رہتے ہوئے طے کیے۔
چند سال پہلے وزیرمینشن کو نئے سرے سے آراستہ کیاگیا۔ جس کی وجہ سے عمارت میں دل کشی پیدا ہوگئی ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل یہ عمارت وزیر مینشن کراچی کے ایک ایسے علاقے میں واقعے ہے جو قدیم ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مشہور ہے۔
نونہالوں کو اس یادگار تاریخی عمارت کی سیر ضرورکرنی چاہیے تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ بانی پاکستان جہاں پیدا ہوئے وہ عمارت کیسی ہے، اس میں کتنے کمرے ہیں اور کیسی روہ داریاں ہیں؟ اس قدیم عمارت کو دیکھنے کے بعد یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ پرانے وقتوں میں رہائشی عمارتیں کس انداز سے تعمیر ہوا کرتی تھیں اور ان میں روشنی اور ہوا کے گزرنے کا کیا بندوبست ہوا کرتا تھا۔
Browse More Mutafariq Mazameen

آزادی۔ اللہ کا انعام
Azaadi ALLAH Ka Inaam

ایک کار آمد شرارت
Aik KarAmad Shart

ڈھنڈورا
Dhindhora

ببلو کی عید
Bablu Ki EID

آزادی کی آخری شام
Azaadi Ki Aakhri Shaam

ڈاکو کا نوکر
Daku Ka Nokar
Urdu Jokes
سیرو سیاحت
sair o siyahat
چاہت
Chahat
مریض
Mareez
جج
Judge
لکڑی کا ہاتھ
Lakdi Ka Hath
آپ کہاں پیدا ہوئی تھی؟
aap kahan paida hui thi ?
Urdu Paheliyan
سب نے مل کر حلقہ باندھا
sab ne mil kar halqa bandha
جب بھی وہ میدان میں آئے
jab bhi wo medan me ae
جھیل کے اوپر اک مینار
jheel ke upar ek minar
باتوں باتوں میں وہ کھایا
bato bato mein woh khaya
رہتی ہے وہ ڈھیلی ڈھالی
rehti hai wo dheeli dhali
جو بھی اس پر آنکھ جمائے
jo bhi us par aankh jamaye