کورونا کے باعث سب انسپکٹر شہید، خاتون ایس پی میں کورونا کی تصدیق

سب انسپکٹر خالد حسین سمیت شہیداہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جا رہی ہے ، ڈی آئی جی آپریشنز

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 3 جون 2020 16:07

کورونا کے باعث سب انسپکٹر شہید، خاتون ایس پی میں کورونا کی تصدیق
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3مئی 2020ء ) کورونا وائرس نے لاہور پولیس پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے ، سب انسپکٹر شہید جبکہ خاتون ایس اپی مہلک وائرس کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کی طرح پولیس بھی کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتی نظر آتی ہے حکومت رت قائم رکھنے سرگرم نظر آتی ہے۔ جس کے بعد پولیس کورونا وائرس کا شکار ہونے والا بڑا ادارہ بن گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر خالد حسین کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے ہیں ۔اس سے قبل بھی چار پولیس اہلکار کورونا وائرس کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے بتایا ہے کہ ایک خاتون ایس پی بھی کورونا کا شکار ہو گئیں ہیں۔ سب انسپکٹر خالد حسین سمیت شہیداہلکاروں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے آئی جی پنجاب سے سفارش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز لاہور پولیس فیصل شہزاد بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ دوسری طرف کرونا وائرس میں پہلے سے مبتلا ڈی ایس پی، سی آئی اے سول لائن سرکلر عامر ڈوگر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چند روز قبل ڈی ایس پی عامر ڈوگر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہ اتفاق ہسپتال ماڈل میں زیر علاج تھے۔

لیکن پیر کے روز وہ علاج کے دوران شہید ہوگئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاہور پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ جبکہ لاہور پولیس کے افسران اور اہلکار جو کرونا وائرس میں مبتلا ہیں ان کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب صوبے کی سطح پر پنجاب پولیس میں متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں جن میں سے 3 کا تعلق لاہور اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :

Your Thoughts and Comments