Uحیدرآباد،تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن

فاطمید فائونڈیشن حیدرآباد سینٹر اور ڈی ایچ او آفس کے تعاون سے ایس ایس پی آفس سے حیدرآباد پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی

بدھ 8 مئی 2024 20:00

چ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) 8 مئی کو دنیا بھر میں منائے جانے والے تھیلیسیمیا سے آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے فاطمید فائونڈیشن حیدرآباد سینٹر اور ڈی ایچ او آفس کے تعاون سے ایس ایس پی آفس سے حیدرآباد پریس کلب تک ایک آگاہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدر آباد ڈاکٹر لالہ جعفر،ڈاکٹر خالد یوسف میمن اورفاطمید فائونڈیشن حیدرآباد سنیٹرکے ایڈمنسٹریٹر آغااورنگزیب خان سمیت دیگر رہنما کر رہے تھے جبکہ ریلی میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچے ان کے لواحقین،ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور معززین شہر کی کثیر تعداد شریک تھی جو کہ ہاتھوں میں تھیلیسیمیا سے آگاہی اس کی روک تھام اور عطیہ خون کے حوالے سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ہے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پر مقررین نے تھیلیسیمیاکے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک مہلک اور تکلیف دہ مرض ہے جو کہ والدین کی غفلت یا ناواقفیت کی بنا ء پر ان کے بچوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر خاندان میں شادی ہو رہی ہو تو بالخصوص خون کا ایک آسان ٹیسٹ ہیمو گلوبن الیکٹروفوو سس شادی سے پہلے لازمی کروا لینا چاہیے اور یہ ہی وہ واحد راستہ ہے جس سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کو تھیلیسیمیا کے مرض سے بچا سکتے ہیں کیونکہ یہ بیماری ایک موروثی بیماری بھی ہے اور شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ نہ کرانے کے سبب کئی لوگوں میں یہ بیماری تھیلیسیمیا کی صورت میں ظاہر ہو تی ہے اور ایسی خوراک کا استعمال کیا جائے جس سے خون تیار ہوسکے ۔

آخر میں تھیلیسیمیا سے بچا ئو کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں