…حیدرآباد، واسا کے چند ڈیوٹی چوراور گھوسٹ ملازمین نے اپنے گرد گھیرا تنگ دیکھ کر واسا کو بلیک میل کرنا شروع کردیا

<تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر واسا انتظامیہ کے خلاف مظاہروں اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا ،CBAکی موجودگی میں کسی بھی ٹولے کی جانب سے احتجاجی مظاہرے

بدھ 15 مئی 2024 20:55

د*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) واسا کے چند ڈیوٹی چوراور گھوسٹ ملازمین نے اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر واسا کے خلاف بلیک میلنگ کا راستہ اختیار کر لیا ،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر واسا انتظامیہ کے خلاف مظاہروں اور دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا ،CBAکی موجودگی میں کسی بھی ٹولے کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بلاجوازاور غیر قانونی ہیں،واسا انتظامیہ ہر قسم کی بلیک میلنگ کو مسترد کرتے ہوئے بد عنوان ،گھوسٹ اور کام چور ملازمین کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی ،خواہ وہ کنٹریک ملازم ہوں یا مستقل ، واساحیدرآبا۔

د میڈیا سیل HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واسا حیدرآباد سے کالی بھیڑوں کے خاتمہ کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ بغیر کسی دبا کو قبول کئے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جب سے ان عناصر کے خلاف گھیراتنگ کیا گیا ہے اسی وقت سے یہ عناصر مختلف نان CBA یونینوں کا شیلٹر استعمال کرتے ہوئے واسا انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔

لیکن انتظامیہ ان ہتھکنڈوں سے نہ مرعوب ہو گی اور نہ ان عنا صر کے خلاف کاروائی سے باز آئے گی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کا مسئلہ ایک حقیقی مسئلہ ہے جو ضلعی انتظامیہ اور ڈائر یکٹر جنرل HDA پرویز احمد بلوچ کی انتھک کو ششوں کے نتیجہ میں تقریباحل ہو چکا ہے اور معمولی ضابطہ کی کاروائی کے بعد بہت جلد تنخواہیں اداکردی جائیں گی۔تنخواہوں کے حوالہ سے انتظامیہ سے بات کرنے کے لئے CBA یو نین کی موجودگی کی صورت میں کسی گروپ یا ٹولہ کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف مظاہرے ہڑتالیں اور احتجاج قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں