sقلات، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط جاری کردی گئی

جمعہ 17 مئی 2024 05:00

لله قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) بی آئی ایس پی قلات کے دفتر سے جاری شیڈول کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط جاری کردی گئی ہے قلات کے تمام متعلقہ یونین کونسلز کے کونسلر صاحبان و سیاسی اور سماجی شخصیات سے گزارش ہے کہ اپنے یونین کونسل کے لوگوں کو اطلاع دے کہ اس بار ادائیگی یونین کونسل وائز ہوگی پیر اور منگل کے دو دنوں تک قلات سٹی ایریا جبکہ بدھ کے روز چھپر نیمرغ ملکی اور گزگ، جمعرات کو نیچارہ پندران کپوتو اور محمد تاوہ کے اور جمعہ کے روز اسکلکو شیخڑی بینچہ دشتگوران جبکہ ہفتے کے روز بیوہ معذور بیمار بوڑھی خواتین دفتر ہذا جاسکتیں ہیں مشکلات سے بچنے کے لئے صرف اور صرف اپنے یونین کونسل کے لئے مخصوص دنوں میں تشریف لائیں

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں