جہانیاں، کھاد بحران کے ستائے کاشتکاروں کا کھاد کی خالی بوریاں پہن کر انوکھا احتجاج

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 13 دسمبر 2023 11:55

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2023ء ) جہانیاں میں یوریا اور ڈی اے پی کھاد کا بحران پیدا ہونے سے کاشتکار پریشان ہیں اور ذلیل و خوار ہونے کے بعد کاشتکاروں نے اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے احتجاج کا انوکھا انداز اپنایا ہے جہانیاں کے علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد کے کاشتکار نے کھاد کی خالی بوریاں پہن کر دیگر کسانوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اس انوکھے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد اور پل 114 پر ڈیلرز نے کھاد اسٹاک کرلی ہے بلیک میں فروخت جاری ہے مگر انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی کھاد بروقت نہ ملنے سے گندم کی پیداوار متاثر ہوگی جب کہ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کی شکایات کے ازالہ کے لیے انتظامیہ کی نگرانی میں کھاد کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لیے کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں