ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بروقت طبی سہولتیں فراہم کریں، ڈی سی خانیوال

پیر 22 اپریل 2019 23:35

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بنیادی مرکز صحت 14/8R گل آباد کا اچانک معائنہ کیا، جہاں پر انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی انہوں نے سٹور ادویات ، طبی آلات و مشینری ، صفائی اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولتوں ، علاج معالجہ ، انتظامی امور اور سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو بروقت طبی سہولتیں فراہم کریں اس سلسلہ میں کوتاہی اور غفلت کی صورت میں انکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں