خانیوال ،زیادہ کپاس اگاؤمہم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 19:18

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) نواحی علاقہ 6/AH مخدوم پور میں زیادہ کپاس اگاؤمہم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن ، ڈاکٹر خالد ، راؤ خرم شہزاد اور رضا نوازش نے زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے تحت کاشتکاروں کو کپاس کی اہمیت اور اس کی پیداوار ی ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

اور بتا یا کہ کپاس ملک کی ایک اہم نقد اور فصل ہے لہذا تمام کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس اگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر یں۔ کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے زراعت آفسر پیسٹ وارننگ خرم شہزاد نے بتایا کہ کسان کپاس پر زرعی زہروں کا استعمال کم از کم دو ماہ کے بعد کریں تا کہ مفید کیڑے اپنا کام اچھے طریقے سے انجام دے سکیں ۔ سیمینار میں کسانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی جہاں محکمہ زراعت توسیع اور پیسٹ وارننگ کے عملہ نےکسانوں کو کھادوں کا متوازن استعمال کرنے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بریفننگ دی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں